اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ندیم افضل سے استعفیٰ نہیں مانگا۔ گزشتہ روز ایک انٹرویومیں ندیم افضل چن کے استعفے پر انہوں نے کہا کہ میں نے کسی سے استعفیٰ نہیں مانگا اور جس نے بھی یہ کہا ہے جھوٹ بولا ہے اور میں نے کابینہ میں واضح طور پر کہا تھا کہ اختلاف رائے کابینہ میں کریں اور جب فیصلہ ہوجائے تو اس سے روگردانی نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ کابینہ کی باتیں باہر آتی ہیں یہ نہیں ہونا چاہیے، ہم دیکھیں گے مسائل کہاں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے سعودی عرب جانے کا معلوم نہیں لیکن اتنا پتہ ہے کہ اسحق ڈار نے سیاسی پناہ لی ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں باہر گیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ آصف کو بہت پہلے جیل میں جانا چاہیے تھا کیونکہ ایک ملک کا وزیر دفاع اور وزیر خارجہ دبئی کی کمپنی سے پیسے لے رہا ہے، ادھر نواز شریف وزیراعظم نوکری کر رہا ہے اور احسن اقبال نے اقامہ لیا ہوا ہے، کوئی اس کی مثال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن نہیں اور سیاست دان نہیں، جمہوریت میں اپوزیشن کی بڑی حیثیت ہوتی ہے لیکن یہ جو اوپر بیٹھے ہیں اور تقاریر کرتے ہیں وہ کریمنلز اور بلیک میلر ہیں، ہماری بڑی بدقسمتی ہے کہ ہم ان کو اپوزیشن اور ڈیموکریٹس کی حیثیت سے دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے کبھی کسی پر ذاتی حملہ نہیں کیا، میں ہمیشہ ان کو کرپٹ اور چور کہتا ہوں جو یہ ہیں، اس کو یہ گالی کہتے ہیں، چلیں میں ان کو اچھی طرح مسٹر ڈاکو کہتا ہوں لیکن ان سے بڑے کوئی ڈاکو نہیں ہیں، یہ ذاتی حملے کرتے ہیں اور اس سے سیاست کو نیچے لے جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...