پچھلے سینیٹ انتخابات میں مجھے 5 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی، عمران خان کا انکشاف

0
441

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے سینیٹ انتخابات میں مجھے 5 کروڑ کی پیشکش ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی گفتگو میں سینیٹ انتخابات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اوپن بیلٹ کے لیے عدالت میں ہیں اور پیپلزپارٹی کا رضا ربانی چیلنج کر رہا ہے کہ اوپن بیلٹ نہیں ہونا چاہیے، سب کو پتہ ہے کہ اس میں پیسہ چلتا ہے، مجھے پتہ ہے پچھلے سینیٹ کے الیکشن میں مجھے کتنی پیش کش ہوئی تھی، 5 کروڑ کی تب پیش کش تھی تو میں تو بڑے پیسے بنا سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمن کہتا ہے کہ اوپن بیلٹ نہیں ہونا چاہیے، سینیٹ انتخابات میں سب سے زیادہ پیسہ مولانا فضل الرحمن نے بنایا، اس کی پارٹی سے باہر سے لوگ آکر پیسے دے کر سینیٹ میں منتخب ہوتے ہیں۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالت میں کہہ رہے ہیں پاکستان میں اوپن بیلٹ ہونی چاہیے اور کھلے عام جو رشوت ہو رہی ہے وہ نہیں ہونی چاہیے، میثاق جمہوریت میں انہوں نے بھی کہا اوپن بیلٹ ہونی چاہیے، اب رضا ربانی جا کر کہتا ہے نہیں ہونی چاہیے، یہ سب منافقت ہو رہی ہے۔