اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر پیر کو امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کریں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، پی ڈی ایم کے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر ضروری حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائیگا،اجلاس میں احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سیکیورٹی کابھی جائزہ لیا جائے گا۔
مقبول خبریں
لانگ مارچ کی تیاریاں عنقریب شروع ،ہوسکتا ہے اسکی ضرورت ہی پیش نہ آئے’...
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار تو سازباز کرکے حکومت میں...
حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو زر داری
کوہاٹ (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی ہم سے رابطے میں...
شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دے دیا
لندن (این این آئی)برطانوی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا...
فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی...