نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہو گا، آصف زرداری

0
264

کراچی(این این آئی)پاکستاب پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیا سال پیپلز پارٹی کی کامیابیوں کا سال ہو گا، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کامیابی کی تاریخ رقم کرے گی۔عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ امیر علی شاہ کی جیت پیپلزپارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے، صحت اجازت دیتی تو جیالوں کے جشن میں خود بھی شریک ہوتا۔