لاہور( این این آئی)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہاہے کہ ہرفنکاراپنی محنت کی بدولت کامیابی حاصل کرتا ہے لیکن مجھے بعض لوگوںکے منہ سے یہ سن کرحیرت ہوتی ہے کہ فلاںکو میںنے متعارف کرایا تھا،بہت سے جونیئر اداکار وں نے میرے کیرئیر کاآغازہونے کے کئی سالوں بعد میرے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا لیکن آج وہ عروج کی بلندیوں پر ہیں جس پر خوشی ہوتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں سہیل احمدنے کہا کہ میں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ فلاںاداکارمیری وجہ سے آج اس شعبے میں ہے ،میں بھلاکیوں یہ دعویٰ کروں کیونکہ کوئی بھی فنکاراپنی محنت اورلگن کے بل بوتے پر اپنی جگہ اورمقام بناتاہے۔ سہیل احمد نے کہا کہ ہم اپنے دور میں سینئر زکے سامنے سے گزرتے ہوئے بھی ڈر محسوس کرتے تھے ، یہ ان لوگوںکا ادب و احترام تھا ، یہ سینئرز اپنے بچوںکی طرح ہماری رہنمائی کرتے تھے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...