ٹرمپ کو کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے،جوبائیڈن

0
284

واشنگٹن(این این آئی)ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں ، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔سینٹر فارڈیزیز کنٹرول کے مطابق کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے 20 دن گھر پر رہنا ضروری ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔