اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کو منگل کو طلب کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختون خوا کے مطابق 2007ء میں ضیاء الرحمن کو غیر قانونی طور پر پرووینشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا۔نیب نے سابق چیف سیکریٹری صاحبزادہ ریاض نور، سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ صاحب جان، سابق سیکریٹری گورنر احمد حنیف اورکزئی کوبھی طلب کیا ہے۔ان تمام افراد کو 27 اور 28 جنوری کو نیب کے پشاور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف 2 انکوائریاں شروع کر رکھی ہیں۔نیب نے مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو بھی 28 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...