اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان ہے ، فواد چوہدری

0
264

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان، استعفوں سے شروع ہوئے جلسوں پر رکے اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو، کس مائی کے لال کی جرات ہے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانے کی، آپ تاعمر قید اور نااھلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھئے گا،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حیران کن ہے کہ وزیر اعلیٰ یا کوئی پبلک آفس ہولڈر کہے کہ ”میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ ہر شہری کو جوابدہ ہے وفاقی وزیر کی حیثیت دے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 149اور دیگر شقوں کے تحت کوئی آفیسر اور وزیراعلی وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کر سکتاجواب دیں