سرینگر(این این آئی)بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکل نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جسکی وجہ سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں مسافروں اور راہگیروںکو روک کر انکی جامہ تلاشی لی جاتی ہے ۔بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ ڈرون کیمروںکے ذریعے بھی نگرائی کی جا رہی ہے۔سرینگرمیںسونہ وارکرکٹ اسٹیڈیم جہاں 26جنوری کی سرکاری تقریب منعقد ہو گی کے گرد سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے گئے اور اسٹیڈیم کو سخت سیکورٹی حصار میں رکھا گیا ہے۔سرینگر شہر کے تمام داخلی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ۔فورسز اہلکار سراغرساں کتوں کے ہمراہ حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروںپر چھاپے ڈال رہے ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں نے بھی گشت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ سرینگر کو دیگر اضلاع سے ملانے والے مقامات پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ شہر میں قائم موبائل بنکروں پر بھی سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے جہاں سے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ بٹہ مالو، لال چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، گھنٹہ گھر، جہانگیرچوک،وزیر باغ، راجباغ، ڈلگیٹ، شہید گنج ، زیرو برج سمیت درجنوں علاقوں میں بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راہ گیروںاورگاڑیوںکی جامہ تلاشیاں لے رہے ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول یاسمین راجہ ،محمد یوسف نقاش ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر ، جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اورجموںوکشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں اپنے بیانات کشمیریوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طور پر منانے اور تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے وادی کے مختلف مقامات میں چسپاں پوسٹروں کے ذریعے لوگوں سے کہا ہے
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...