یورپی یونین کی سعودی عرب پر حوثیوں کے فضائی حملے کی شدید مذمت

0
219

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے سعودی عرب پر گذشتہ روز ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے کییگئے فضائی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوروپی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میںکہا گیا کہ ریاض پر حملہ کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں اور انہیں روکنا ضروری ہے۔ یونین کا کہناتھا کہ ریاض کو نشانہ بنانا سعودی عرب میں شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی بزدلانہ کوشش ہے۔اس سے پہلے جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کی وزارت خارجہ کے مشترکہ بیان میں الریاض میں حوثیوں کے فضائی حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی۔بیان میں کہا گیا کہ میزائلوں اور ڈرونوں کیذریعے حملوں سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔ یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ 23 جنوری کو الریاض پر حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسلحہ کے پھیلا، میزائلوں اور ڈرونز کے استعمال سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ہم سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے ہفتے کے روز الریاض کی جانب داغے گئے ایک ڈرون کو سراغ لگا کر ناکارہ بنا دیا تھا۔اس کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے داغا تھا۔ان تینوں یورپی طاقتوں سے قبل امریکا نے بھی اس فضائی حملے کی مذمت میں بیان جاری کیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا اپنے اتحادی سعودی عرب کا اس طرح کے حملوں کے مقابلے میں علاقائی دفاع کرے گا اور وہ الریاض میں حالیہ حملے کی مذمت کرتا ہے۔