فلسطینیوں کیلئے خوشخبری’بائیڈن انتظامیہ کا فلسطینیوں کیساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان

0
194

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ملز نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی باہم متفقہ اور دو ریاستوں کے حل کی حمایت کرے گی، جس میں اسرائیل ایک قابل عمل فلسطینی ریاست کے ساتھ سلامتی اور امن کے ساتھ قائم رہے گا۔ اس ضمن میں وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ صدر کا نظریہ ہے کہ دو ریاستی حل ہی تعطل کے شکار مختلف امور کو آگے بڑھانے کا واحد راستہ ہے۔رچرڈ ملز نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ فلسطینی امداد کی بحالی اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بند کیے گئے سفارتی مشنز کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اقوام متحدہ میں قائم امریکی سفیر رچرڈ ملز نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن فلسطینیوں کی مدد بحال کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے دورمیں بند کیے گئے فلسطینی سفارتی مشن جلد کھولنا چاہتے ہیں۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی پالیسی فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت پرمبنی ہے۔ موجودہ امریکی صدر اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے الگ الگ ریاستوں کے قیام کی حامی ہے۔ جہاں اسرائیل کے ساتھ فلسطینی بھی اپنی ایک آزاد ریاست میں جی سکیں۔اْنہوں نے اشارہ کیا کہ واشنگٹن دوسرے ممالک سے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تاکید کرتا رہے گا لیکن اس نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فلسطین امن کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ دوسرے ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تلقین کرے گی۔رچرڈ ملز نے کہا کہ ان مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بائیڈن انتظامیہ، فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے ساتھ امریکا کے قابل اعتماد تعلقات کو بحال کرے گی