پی ڈی ایم کی بربادی کے ذمہ دار دو نومولود سیاسی وارث ہیں، شبلی فراز

0
228

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہ ہے کہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہیجو آج پی ڈی ایم کاہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہیجو آج پی ڈی ایم کاہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگے لگانے سے باز نہ آئے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔