اسلام آباد(این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 74 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد اس وبا سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعاد و شمار کے مطابق ملک میں24 گھنٹے میں کورونا کے 41 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اس وائرس کی تشخیص کیلئے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 77 لاکھ 64 ہزار 114 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار 563 نئے کیس سامنے آئے ہیں اس طرح ملک میں اس وبا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 477 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 81 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وبا کو ہرانے والوں کی تعداد 4لاکھ 92 ہزار 207 ہوگئی ہے جب کہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے کورونا کے مزید 74 مصدقہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں اس وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 11 ہزار 450 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...