ہالی ووڈ اداکارہ اینا کینڈرک انٹرنیٹ پر سرچ کی جانیوالی خطرناک ترین اداکارہ

0
18

نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ اداکارہ اینا کینڈرک کو 2020 میں آن لائن سرچ کی جانے والی سب سے خطرناک فنکارہ قرار دیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے اس صورتحال میں لوگ انٹرنیٹ پر اکثر مفت تفریح کا ذریعہ جیسے فلم، ٹی وی شوز، میوزک اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں معلومات تلاش کرتے ہیں۔ لیکن ان فنکاروں کے بارے میں معلومات تلاش کرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اکثر جن اداکاروں یا ویب سائٹس کو انٹرنیٹ پر زیادہ تلاش کیا جاتا ہے ان سے وابستہ سائبر تھریٹس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے اور کمپیوٹر میں وائرس آسکتا ہے جو آپ کے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کو خراب کرسکتا ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں