ماضی میں فلم انڈسٹری نے محدود وسائل کے باوجود عروج تک پہنچی ہے’سید نور

0
411

لاہور( این این آئی) سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی حقیقی معنوں میں دوبارہ بحالی میری اولین ترجیح ہے اور میں جتنا کردار ادا کر سکتا ہوں اس کیلئے کوشاں رہتا ہوں ، سب کو اپنے اختلافات ایک طر ف رکھتے ہوئے اتفاق رائے سے سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ ماضی میں ہماری فلم انڈسٹری محدود وسائل کے باوجود عروج تک پہنچی ہے ، ہمسایہ ملک میں ایک فلم پر جتنا بجٹ خرچ ہوتا ہے ہمارے ہاں اس سے کئی فلمیں بن جاتی تھیںاوراس کے باوجود ہم نے کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بر ملا یہ کہتا ہو ں کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کیلئے سب کو متحد ہو کر محنت کرنا ہو گی ، اپنی سمت کا تعین کر کے اس پر چلنا ہوگا اور یہ صبر آزما مرحلہ ہے تبھی ہمیں کامیابی مل سکے گی۔