ٹرمپ میں کورونا علامات ظاہر نہیں ہوئیں،ڈاکٹر شان کونلی

0
281

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے کہاہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صدرٹرمپ کو بخار نہیں ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ میں کورونا کی علامات اب نہیں ہیں اور ان کا بلڈ پریشر، درجہ حرارت، آکسیجن لیول اور جسمانی کارکردگی سب نارمل ہے۔ڈاکٹر کونلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو جمعہ کے بعد سے اب تک آکسیجن کی ضرورت نہیں پڑی۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ 15 اکتوبر کو میامی میں جوبائیڈن سے مباحثے کے لیے تیار ہوں۔