کرونا ،پاکستانی عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا ، فریقین سرجوڑ کر بیٹھ گئے

0
280

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا جس پر این سی او سی کے اہم جائزہ اجلاس میں شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق صحت کی پرواہ نہیں ، ہاتھ ملانا معمول بن چکا ہے ،سماجی فاصلے تودرکنار نوماسک نوسروس کے اصولوں پرعمل نہیں ہورہا۔ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا تمام فریقین سے نئی صورتحال پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ این سی او سی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جلد آئندہ کی حکمت عملی تشکیل دے گا۔