کراچی(این این آئی) پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔واضح رہے کہ جاوید آفریدی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اشارے دے رہے تھے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان ہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل جاوید آفریدی نے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی اداکارہ (حلیمہ سلطان) اسرا بلگیچ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے؟ جس پر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس بار ترک اداکارہ کو سفیر مقرر کیا جائے۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے چند روز قبل ٹوئٹ کی تھی ”نیا آغاز” اور اسرا بلگیچ کو ٹیگ کیا تھا جس کے جواب میں ترک اداکارہ نے بھی بالکل یہی ٹوئٹ کی تھی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد تو پاکستانی شائقین کو یقین ہوگیا تھا اس بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ ہی ہوں گی۔ لیکن اب جاوید آفریدی نے اچانک ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔
مقبول خبریں
چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی’مریم اورنگزیب
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں...
(ن)لیگ کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول جاری
لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف رواں ماہ اعلان کئے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج...
امریکا اور سعودی عرب کے عسکری تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے،پینٹاگان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے باور کرایا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی ایک تزویراتی اتحادی کی حیثیت سے اس کی مدد...
سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس پر فیصلہ خوش آئند ہے،شیری رحمن
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیر ی رحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی ریفرنس...
بلاول بھٹو زرداری کا عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی پر خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما و سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو کو چوتھی برسی...