کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے ڈراموں میں واپسی کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں کومل رضوی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئی آنیوالے ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔مذکورہ تصویر میں کومل رضوی کے ساتھ خوبرو اداکارہ علیزے شاہ، دانیال ظفر اور جویریہ عباسی بھی موجود ہیں۔کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ‘یہ ڈرامہ سیریل رواں سال رمضان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔’اداکارہ نے ڈرامے کا نام نہیں بتایا تاہم اْنہوں نے یہ ضرور بتایا کہ یہ ایک مزاحیہ فیملی ڈرامہ ہوگا۔اس کے علاوہ کومل رضوی نے اپنی بوم رینگ ویڈیو بھی شیئر کی جو اْنہوں نے اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ پر بنائی تھی۔کومل رضوی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘جب ا?پ سیٹ پر بور ہورہے ہو تو یہ کرو’۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...