امریکی شہر نیو اورلینز میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک،دوزخمی

0
297

واشنگٹن(این این آئی)امریکی شہر نیو اورلینز کے گن اسٹور میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیو اورلینز کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص بندوق کی دکان میں داخل ہوا اور فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں صارفین اور عملے نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔