Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
دتہ خیل میں کارروائی سے 10 دہشتگرد ہلاک
وقت اشاعت: Thursday, 11 June, 2015, 07:59 GMT 12:59 PST

دتہ خیل(این این آئی) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے  دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بیشتر علاقے خالی کرائے جا چکے ہیں -آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے ۔ اب تک کارروائیوں میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں کئی غیر ملکی جنگجو اور خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com