Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی، 20 دہشت گرد ہلاک
وقت اشاعت: Friday, 19 June, 2015, 10:10 GMT 15:10 PST

 خیبر ایجنسی(این این آئی)خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ، آپریشن خیبر ٹو میں جمعے کے روز پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں اہم شدت پسند کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد پاک فضائیہ کے طیاروں خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کے اہم کمانڈرز سمیت 20 دہشتگرد مارے گئے ، فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں 18 سے زائد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،

 
 
Click here to visit SuperWebz.com