Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
شمالی وزیرستان‘ فضائی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت چودہ دہشتگرد ہلاک
وقت اشاعت: Tuesday, 14 July, 2015, 11:06 GMT 16:06 PST

راولپنڈی: (این این آئی) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ، پاک فضائیہ کی تازہ کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت 14 دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب موثر انداز میں جاری ہے اور پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم طالبان کمانڈر بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرار ہوتے ہوئے دہشتگرد ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com