Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، پرویز خٹک
وقت اشاعت: Tuesday, 1 March, 2016, 10:23 GMT 15:23 PST

پشاور - وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم ، صحت اور ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کام کر رہی ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جاسکے۔ پشاور میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جون2016 تک42 پلے گرائونڈ تعمیر کرے گی جن پر4 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جائے گا،بنوں اور کوہاٹ میں ہاکی آسٹرو ٹرف کی بھی منظوری دی ہے جبکہ ایبٹ آباد میں اسپورٹس جمنازیم کیلئے 20 کروڑ 20لاکھ روپے منظور ہو چکے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے بھی 70 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com