Home
National
Islamabad
Punjab
Sindh
Balochistan
Khyber Pakhtunkhwa
Gilgit Baltistan
Tribal Areas
Azad Kashmir
International
Sports
Showbiz
Images
 
قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی
وقت اشاعت: Friday, 19 May, 2017, 11:37 GMT 16:37 PST

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 21 کھرب 12 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی گئی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت وفاقی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگراموں اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

 
 
Click here to visit SuperWebz.com