لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قاضی واجد کو ہم سے گزرے ایک برس بیت گیا لیکن آج بھی ان کی یادیں ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔انہوں نے لیجنڈ اداکار قاضی واجد کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ قاضی واجد ایک لیجنڈ اداکار تھے ان کے فن کے شعبے میں خدمات کو تادیر یادرکھا جائے گا۔ |