Uncategorized Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=1 NNI URDU Mon, 30 Jun 2025 09:34:41 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg Uncategorized Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=1 32 32 پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم https://nni-news.com.pk/?p=266501 Mon, 30 Jun 2025 09:34:02 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266501 اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا یہ دن پارلیمانوں کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا […]

The post پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا یہ دن پارلیمانوں کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو وہ جامع طرز حکمرانی، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی اور قانون سازی میں تکنیکی جدت کے فروغ کے لیے ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے، جو اپنے قانون سازی کے اختیارات اور متحرک قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین، آرٹیکلز 51 اور 59 کے تحت خواتین کو مخصوص نشستوں کے ذریعے ایوان میں نمائندگی کا حق دیتا ہے اور یہ نمائندگی صرف عددی نہیں بلکہ قائدانہ کردار میں بھی سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 8خواتین سینیٹرز اور 4خواتین قومی اسمبلی کی اراکین پارلیمانی کمیٹیوں کی چیئرپرسنز کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں، جو جامع اور بااختیار قیادت کی عکاسی ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پارلیمنٹ نے صنفی مساوات اور سماجی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر جدیدیت پر مبنی قانون سازی میں سرگرم کردار ادا کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مالی سال 2025ـ26 کے بجٹ کی تیاری کے دوران حکومت نے اپنے اتحادی شراکت داروں سے فعال مشاورت کی، جو ایک صحت مند جمہوریت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے عالمی سطح پر پاکستانی پارلیمان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اراکین پارلیمنٹ بین الاقوامی پارلیمانی سفارت کاری میں فعال ہیں اور بین الپارلیمانی یونین (IPU) جیسے پلیٹ فارمز پر امن، ترقی اور تعاون کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں پاکستان کے کثیر الجماعتی پارلیمانی وفد نے عالمی فورمز پر سفارتی رسائی کے ذریعے ملکی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارلیمانی شفافیت اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنایا گیا ہے تاکہ جدید طرز حکمرانی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہوا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جمہوری اقدار، شہریوں کی آواز کی حقیقی نمائندگی اور پارلیمانی اداروں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان ہی وہ فورم ہے جو قوم کی اجتماعی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے اور آج کے دن ہمیں اپنے جمہوری وعدوں کی تجدید کرنی چاہیے۔

The post پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم appeared first on News Network International.

]]>
مریم نواز کی 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت https://nni-news.com.pk/?p=266454 Sat, 28 Jun 2025 11:04:32 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266454 لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی […]

The post مریم نواز کی 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، الیکٹرک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے دور دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پہلے مرحلے میں آنے والی 240 ای بسیں اضلاع کو فراہم کردی جائیں گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کیلئے 500 ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی جبکہ نومبر سے دسمبر تک پنجاب میں 600 الیکٹرک بسیں مزید آئیں گی، پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں بی آرٹی کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کیلئے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں گی، راہوالی تا ایمن آباد تقریباً 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔گوجرانوالہ بی آر ٹی کو گکھڑ منڈی تک توسیع دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دوطرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو اسمارٹ سولوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ بی آر ٹی کیلئے 4 الیکٹرک بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریڈ لائن بس سروس 23.4 کلو میٹر طویل اور 24 اسٹیشن پر مشتمل ہوگی، ریڈ لائن پر ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے، اورنج لائن 29 کلومیٹر طویل اور 21 اسٹیشن پر مشتمل ہوگی، جس سے روزانہ ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافر سفری سہولت حاصل کرینگے۔مریم نواز کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ای بسوں کے روٹس عوام کی آمد و رفت کو مد نظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوامی ضروریات کا تعین کرکے بسیں دینا چاہتے ہیں، صرف عوام کیلئے سوچنا ہے، سب اضلاع میرے لئے برابر ہیں، ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں

The post مریم نواز کی 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت appeared first on News Network International.

]]>
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی https://nni-news.com.pk/?p=264716 Mon, 07 Apr 2025 09:08:23 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=264716 لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرزنائٹ’ کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جہاں شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا […]

The post پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرزنائٹ’ کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جہاں شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کا قلندرز نائٹ پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، فینز نے ثابت کیا کہ وہ لاہور قلندرز کی ٹیم سے پیار کرتے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل آ رہا ہے شائقین میچ دیکھنے گراؤنڈ ضرور آئیں۔

The post پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی appeared first on News Network International.

]]>
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی، یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری https://nni-news.com.pk/?p=262362 Sat, 04 Jan 2025 14:25:31 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=262362 لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے یو ایچ ایس سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ایم ڈی […]

The post پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی، یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری appeared first on News Network International.

]]>
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے یو ایچ ایس سمیت چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ایم ڈی کیٹ امتحان لینے والی یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ایم ڈی کیٹ امتحان مکمل ہونے کے بعد داخلوں کی ہدایت کی گئی۔

اس سے قبل سندھ اور اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ کے دوبارہ انعقاد کی وجہ سے میڈیکل کالجز کے داخلے تاخیر کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے ہزاروں طلبا گزشتہ تین ماہ سے داخلوں کا انتظار کر رہے تھے۔

پی ایم ڈی سی کی نئی ہدایت کے مطابق اب ایم ڈی کیٹ امتحانات مکمل ہونے کے بعد میڈیکل کالجز میں داخلے کا عمل شروع ہو گا۔

The post پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی، یونیورسٹیز کو مراسلہ جاری appeared first on News Network International.

]]>
پی ٹی آئی عمران کی رہائی ، بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے،خواجہ آصف کا دعویٰ https://nni-news.com.pk/?p=260118 Wed, 06 Nov 2024 12:55:51 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=260118 پی ٹی آئی عمران کی رہائی ، بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے،خواجہ آصف کا دعویٰ اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کیلئے ایک نئے آپشن پر سوچ رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع […]

The post پی ٹی آئی عمران کی رہائی ، بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے،خواجہ آصف کا دعویٰ appeared first on News Network International.

]]>
پی ٹی آئی عمران کی رہائی ، بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے،خواجہ آصف کا دعویٰ اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کیلئے ایک نئے آپشن پر سوچ رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بیرونی طاقت سے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کروا کر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران کی رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ بعض ممالک عمران خان کو اپنے ملک لانے کیلئے تیار بھی ہیں لیکن یہ ممالک کون سے ہیں ان کا نہیں پتا۔

The post پی ٹی آئی عمران کی رہائی ، بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے،خواجہ آصف کا دعویٰ appeared first on News Network International.

]]>
ریپبلکنز جماعت امریکی سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی https://nni-news.com.pk/?p=260095 Wed, 06 Nov 2024 08:11:10 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=260095 واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن […]

The post ریپبلکنز جماعت امریکی سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی appeared first on News Network International.

]]>
واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنز کی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں، ریپبلکنز جماعت امریک سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی۔ ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کسی بھی جماعت کو اکیاون سیٹیں درکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 42ہوگئیں۔

The post ریپبلکنز جماعت امریکی سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی appeared first on News Network International.

]]>
حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے،امیرمقام https://nni-news.com.pk/?p=259853 Tue, 29 Oct 2024 11:58:57 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=259853 سوات (این این آئی)وفاقی وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے عالمی سطح پر لابنگ کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خواز خوازہ […]

The post حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے،امیرمقام appeared first on News Network International.

]]>
سوات (این این آئی)وفاقی وزیرامورکشمیر و گلگت بلتستان اورسیفران انجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے عالمی سطح پر لابنگ کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خواز خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن میں فیڈرز کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے ملک میں روپیہ مستحکم ہوا، مہنگائی بھی ایک اکائی پر آگئی،حکومتی اقدامات کی وجہ سے سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بزنس ہے،وفاقی حکومت کی کوششوں سے ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب ایس سی او کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں رکن ممالک کے سرکردہ رہنمائوں نے شرکت کی اور شنگھائی تعاون کونسل کے اجلاس کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں،سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کبھی پاکستان نہیں تھا،وہ ایک پارٹی ہے جو صرف جھوٹ پر بنی ہوئی ہے،9 مئی کے مجرمان کی رہائی کے لیے بیرون ملک لابنگ کی جا رہی ہے ،ان کا ایجنڈا صرف اور صرف ایک شخص کو رہا کرانا ہے۔ وفاقی وزیر نے فلسطین اور کشمیر کو نظر انداز کرنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے،انسانی حقوق کے چمپئن فلسطین اور کشمیر میں مظالم نہیں دیکھ سکتے،کیا یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔امیرمقام نے کہا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے خوازہ خیلہ گرڈ سٹیشن میں نئے فیڈرز کا افتتاح کیاجو پورے علاقے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔اس موقع پر عمائدین علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مسلم لیگ( ن) سوات کے قائدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ فیڈرز کے افتتاح کے بعد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔وفاقی وزیر کی ا?مد پرخوازہ خیلہ کے عوام نے اپنے محسن کا بھرپور استقبال کیا۔

The post حکومت کی انتھک کوششوں سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے،امیرمقام appeared first on News Network International.

]]>
بانی پی ٹی آئی نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی https://nni-news.com.pk/?p=259571 Mon, 21 Oct 2024 12:02:37 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=259571 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر سلمان صفدر اور […]

The post بانی پی ٹی آئی نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024 کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو 23 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال اس شرط پر واپس لی تھی کہ بانی چیئرمین طبی معائنہ کرایا جائے گا تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کے ذاتی معالج کو جیل میں رسائی نہیں دی گئی تھی اور 2 سرکاری ڈاکٹرز نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کرکے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

The post بانی پی ٹی آئی نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی appeared first on News Network International.

]]>
حسن نصر اللہ شہادت سے قبل عارضی جنگ بندی پر رضامند ہوچکے تھے، لبنانی وزیر خارجہ https://nni-news.com.pk/?p=259057 Thu, 03 Oct 2024 08:06:51 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=259057 بیروت(این این آئی)لبنانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہادت سے قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ترک خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا کہنا تھا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی […]

The post حسن نصر اللہ شہادت سے قبل عارضی جنگ بندی پر رضامند ہوچکے تھے، لبنانی وزیر خارجہ appeared first on News Network International.

]]>
بیروت(این این آئی)لبنانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بیروت میں اسرائیلی حملے میں شہادت سے قبل حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے عارضی جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔ترک خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کا کہنا تھا کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفی نبیہ بری نے حزب اللہ سے بات چیت کی تھی اور حسن نصر اللہ عارضی جنگ بندی کیلئے راضی ہوگئے تھے۔لبنانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حسن نصراللہ کی رضامندی کے بعد ہم نے اس اہم پیش رفت سے متعلق امریکا اور فرانس کے نمائندوں کو بھی آگاہ کردیا تھا۔یاد رہے کہ امریکا اور فرانس سمیت 12 ممالک اور تنظیموں کی جانب سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سفارتی حل کیلئے عارضی جنگ بندی سے متعلق ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا۔مشترکہ بیان 24 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جبکہ بیروت کی ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت 27 ستمبر کو ہوئی تھی۔

The post حسن نصر اللہ شہادت سے قبل عارضی جنگ بندی پر رضامند ہوچکے تھے، لبنانی وزیر خارجہ appeared first on News Network International.

]]>
قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے، فضل الرحمان https://nni-news.com.pk/?p=258824 Mon, 23 Sep 2024 12:22:56 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=258824 راولپنڈی(این این آئی)جمعیت علماء اسلم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا ثاقب فیاض کی بے دردی سے شہادت پر افسوس ہے، شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ انہوں […]

The post قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے، فضل الرحمان appeared first on News Network International.

]]>
راولپنڈی(این این آئی)جمعیت علماء اسلم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا ثاقب فیاض کی بے دردی سے شہادت پر افسوس ہے، شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں انسانیت اور چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، راولپنڈی انتظامیہ ،آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے ہیں ، غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

The post قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے، فضل الرحمان appeared first on News Network International.

]]>