کھیل Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=20 NNI URDU Mon, 30 Jun 2025 08:10:33 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg کھیل Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=20 32 32 چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل https://nni-news.com.pk/?p=266484 Mon, 30 Jun 2025 08:10:33 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266484 فیروزپور(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چھکا لگاتے ہی بلے باز موت کے منہ میں چلا گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز گینڈ پر چھکا […]

The post چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل appeared first on News Network International.

]]>
فیروزپور(این این آئی)سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چھکا لگاتے ہی بلے باز موت کے منہ میں چلا گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز گینڈ پر چھکا لگتا ہے۔تاہم چھکا لگانے کے بعد بلے باز کو پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھتے اور پھر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔بلے باز کو بے ہوش دیکھ کر باقی کھلاڑی دوڑ پڑتے ہیں اور اسے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن) کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔اس کی شناخت ہرجیت سنگھ کے نام سے ہوئی جسے کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ ہرجیت سنگھ فیروز پور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون 2024 میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ ممبئی میں پیش آیا تھا جہاں کرکٹ میچ کے دوران ایک 42 سالہ شخص کی بھی موت ہوگئی تھی۔اس کی شناخت رام گنیش تیوار کے نام سے ہوئی تھی، وہ شہر کے کشمیرا علاقے میں ایک فارم ہاؤس میں ایک کمپنی کی طرف سے منعقدہ میچ میں چھکا لگانے کے فوراً بعد گر گیا تھا۔رام گنیش تیوار کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کی موت کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

The post چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل appeared first on News Network International.

]]>
ہیڈکوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے https://nni-news.com.pk/?p=266481 Mon, 30 Jun 2025 08:06:07 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266481 لاہور(این این آئی) دورہ بنگلا دیش کیلئے ہیڈکوچ قومی وائٹ بال ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے […]

The post ہیڈکوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) دورہ بنگلا دیش کیلئے ہیڈکوچ قومی وائٹ بال ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن 6 یا 7 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، مائیک ہیسن کی آمد پر سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے۔سلیکشن کمیٹی ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد حتمی سکواڈ کا اعلان کرے گی، ڈھاکہ میں شیڈول 3 ٹی 20 میچز کیلئے ٹیم کا کیمپ کراچی میں لگائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ایک بار پھر نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے گا، تاہم بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں، بنگلا دیش ٹی 20 سیریز کیلئے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سلیکشن کے امکانات ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ کیلئے روانہ ہوگی، دورہ بنگلادیش میں قومی کرکٹ ٹیم نے 3 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔یاد رہے کہ مائیک ہیسن گزشتہ ماہ بنگلادیش کیخلاف سیریز ختم ہونے کے بعد چھٹی پر نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔

The post ہیڈکوچ قومی ٹیم مائیک ہیسن جولائی کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے appeared first on News Network International.

]]>
چھوٹا قصبہ بڑے خواب’ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیوجاری https://nni-news.com.pk/?p=266418 Fri, 27 Jun 2025 07:47:54 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266418 کراچی (این این آئی)”سمال ٹاؤن بگ ڈریمز” یہ سلوگن ہے لیاری فٹبال اکیڈمی کا جو پہلی مرتبہ اگلے ماہ اوسلو میں ہونے والے ناروے کپ میں شرکت کرے گی۔ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔پاکستان سے پہلی مرتبہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ملی ہے ناروے کپ میں انٹری۔ انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کی […]

The post چھوٹا قصبہ بڑے خواب’ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیوجاری appeared first on News Network International.

]]>
کراچی (این این آئی)”سمال ٹاؤن بگ ڈریمز” یہ سلوگن ہے لیاری فٹبال اکیڈمی کا جو پہلی مرتبہ اگلے ماہ اوسلو میں ہونے والے ناروے کپ میں شرکت کرے گی۔ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔پاکستان سے پہلی مرتبہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ملی ہے ناروے کپ میں انٹری۔ انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے کے ایم سی اسٹیڈیم میں جونیئر ٹیم نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔تیکنیک میں بہتری اور گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کے لیے جارحانہ انداز اپنانے سمیت دیگر ڈرلز پر کوچز کام کر رہے ہیں۔ اسکواڈ میں کچھ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنھیں ناروے کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ٹیم سلیکٹر اور اکیڈمی کے صدر کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا تعلق لیاری سمیت کراچی کے دیگر علاقوں اور اندورن سندھ سے ہے۔ ناروے کپ 26 جولائی سے اوسلو میں شروع ہوگا۔

The post چھوٹا قصبہ بڑے خواب’ لیاری فٹبال اکیڈمی کو ناروے کپ میں انٹری مل گئی، ویڈیوجاری appeared first on News Network International.

]]>
کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی https://nni-news.com.pk/?p=266414 Fri, 27 Jun 2025 07:44:17 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266414 ریاض (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں 2027 تک توسیع کردی۔سعودی پرو لیگ نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر سے 2027 تک کھیلیں گے، رونالڈو نے 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے گزشتہ سیزن میں 25 گول […]

The post کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی appeared first on News Network International.

]]>
ریاض (این این آئی)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں 2027 تک توسیع کردی۔سعودی پرو لیگ نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے النصر سے 2027 تک کھیلیں گے، رونالڈو نے 2022 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔انہوں نے گزشتہ سیزن میں 25 گول کے ساتھ سعودی پرو لیگ میں سب سے زیادہ گول اسکورر کے طور پر سیزن کا اختتام کیا تھا۔رونالڈو نے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ‘ایک نیا باب شروع ہوتا ہے، وہی جذبہ، وہی خواب، آئیے مل کر تاریخ بنائیں۔’رونالڈو نے 2022 میں ڈھائی سال کے معاہدے پر النصر میں شمولیت اختیار کی تھی اور دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے تھے۔ فوربس کے مطابق، وہ پچھلے تین سالوں سے اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔40 سال کی عمر میں، رونالڈو کی متوقع کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالر ہے۔انہوں نے حال ہی میں پرتگال کو اس ماہ دوسرے یوئیفا نیشنز لیگ ٹائٹل کی قیادت کی ہے جب انہوں نے فائنل میں اسپین کو شکست دی تھی۔رونالڈو کی نظریں کیریئر کے 1000 گولز پر بھی ہیں، کلب فٹ بال میں 794 گول اور پرتگال کے لیے 138 گول کرکے ان کی تعداد 932 تک پہنچ گئی ہے۔

The post کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کے ساتھ معاہدے میں توسیع کردی appeared first on News Network International.

]]>
انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان https://nni-news.com.pk/?p=266411 Fri, 27 Jun 2025 07:41:09 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266411 لندن (این این آئی)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسکواڈ میں واپس آ گئے، انہوں نے آخری ٹیسٹ فروری 2021ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں […]

The post انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان appeared first on News Network International.

]]>
لندن (این این آئی)انگلینڈ نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ بولر جوفرا آرچر اسکواڈ میں واپس آ گئے، انہوں نے آخری ٹیسٹ فروری 2021ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسرا ٹیسٹ ایجبسٹن برمنگھم میں 2 جولائی سے شروع ہو گا۔5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 1ـ0 سے برتری حاصل ہے۔

The post انگلینڈ کا بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ https://nni-news.com.pk/?p=266014 Tue, 03 Jun 2025 08:10:51 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266014 اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر […]

The post اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اْٹھایا ہے۔اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تمام عہدیداران کو بھی ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔پی سی بی نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام فارغ کیے گئے منتخب عہدیداران فوری طور پر اپنے دفاتر سے دستبردار ہو جائیں اور کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا حالیہ انتخاب بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے، اور بورڈ اب از سر نو شفاف انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے گا۔ذرائع کے مطابق بورڈ کو متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن میں انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں اور اقربا پروری کے الزامات شامل تھے۔

The post اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ appeared first on News Network International.

]]>
محسن نقوی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی اسپنر سعدیہ اقبال کو مبارکباد https://nni-news.com.pk/?p=265868 Thu, 29 May 2025 07:54:57 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265868 لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کی ویمنز ٹاپ اسپنر سعدیہ اقبال سے ملاقات کی ۔،محسن نقوی نے کہا کہ سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈنمبر ون بولرکی شرٹ سعدیہ اقبال کودی،محسن نقوی نے کہا […]

The post محسن نقوی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی اسپنر سعدیہ اقبال کو مبارکباد appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان کی ویمنز ٹاپ اسپنر سعدیہ اقبال سے ملاقات کی ۔،محسن نقوی نے کہا کہ سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈنمبر ون بولرکی شرٹ سعدیہ اقبال کودی،محسن نقوی نے کہا سعدیہ اقبال کا اعزاز پاکستان کے لئے باعث فخر ہے،سعدیہ اقبال کو پاکستان ویمنزکرکٹ کا اسٹار قراردیا۔ قومی اسپنر نے حوصلہ افزائی پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیاسعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی،پاکستان کی سعدیہ اقبال نے انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹین سے نمبر ون پوزیشن چھین لی،جس کے بعد سعدیہ اقبال نمبر ون ٹی ٹوئنٹی باؤلر بن گئیں۔سعدیہ اقبال نے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد 746 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا،صوفی ایکلسٹین تین درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئیں،جبکہ بھارت کی دپتی شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ تیسرے نمبر پرآگئی۔

The post محسن نقوی کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں نمبر ون آنے پر قومی اسپنر سعدیہ اقبال کو مبارکباد appeared first on News Network International.

]]>
حسن علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا https://nni-news.com.pk/?p=265865 Thu, 29 May 2025 07:42:06 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265865 لاہور(این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان لٹن داس […]

The post حسن علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ بنگلادیش کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کپتان لٹن داس کی 48 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، ذاکر علی نے 36 رنز بنائے، تنزید حسین 31 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔توحید ہردوئے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشاد حسین 4 رنز بنا کر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حسن علی ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔عمر گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، سفیان مقیم نے تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے 14 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

The post حسن علی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا appeared first on News Network International.

]]>
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا https://nni-news.com.pk/?p=265824 Wed, 28 May 2025 09:16:50 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265824 لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے کا عندیہ دیدیا۔ٹی20 قائد سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا، انٹرنیشنل کرکٹ […]

The post بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے خون کو موقع دینے کا عندیہ دیدیا۔ٹی20 قائد سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز آسان نہیں ہوتی، کوشش یہی ہوتی ہے بہترین پلیئنگ الیون کھلائیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کیلیے قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کی۔

The post بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا appeared first on News Network International.

]]>
پاک بنگلادیش سیریز سے قبل پاکستان اسکواڈ میںاچانک بڑی تبدیلی https://nni-news.com.pk/?p=265821 Wed, 28 May 2025 08:16:01 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265821 لاہور(این این آئی)بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد […]

The post پاک بنگلادیش سیریز سے قبل پاکستان اسکواڈ میںاچانک بڑی تبدیلی appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)بنگلادیش کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں اچانک ایک تبدیلی کردی گئی۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کی جگہ محمد عباس آفریدی کو 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران محمد وسیم جونئیر کے سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار ہونے کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی عباس آفریدی کو موقع دیا گیا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر محمد عباس 20 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں، جس میں انہوں نے 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ عباس آفریدی نے رواں پی ایس ایل سیزن میں 17 وکٹیں حاصل کی تھی۔

The post پاک بنگلادیش سیریز سے قبل پاکستان اسکواڈ میںاچانک بڑی تبدیلی appeared first on News Network International.

]]>