قومی Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=3 NNI URDU Mon, 30 Jun 2025 13:31:49 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg قومی Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=3 32 32 وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت https://nni-news.com.pk/?p=266512 Mon, 30 Jun 2025 13:31:49 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266512 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ٹوراز م برانڈ کے طورپر برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے، صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں […]

The post وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ٹوراز م برانڈ کے طورپر برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے،

صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات لیے جائیں، ملکی ترقی کے ویژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا حتی کہ میدان اور ریگستانی علاقے اور ایسے دیگر قدرتی وسائل کی بدولت ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کو ایک ٹورازم برانڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے۔ شہبازشریف نے کہاکہ صوبوں کے تعاون سے پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات لیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملکی ترقی کے ویژن کے تحت پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیاحت کے فروغ کے لئے خصوصی ٹورزم زون بنائے جائیں، بین الاقوامی سیاحوں کی پاکستان کے سیاحتی مقام پر آمدورفت کو سہل بنانے کے لئے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر مل کر کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ اندرون ملک سیاحت اور ملکی سیاحوں کی تفریحی مقامات پر آمد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ ٹورازم سیکٹر میں مستقل سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ بتایاگیاکہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے شمالی علاقوں جیسے سیاحتی مقامات کی تشہیر، میڈیکل ٹورزم اور دیگر اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے

The post وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری عملی اقدامات کرنے کی ہدایت appeared first on News Network International.

]]>
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب طلب https://nni-news.com.pk/?p=266510 Mon, 30 Jun 2025 09:50:12 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266510 اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد کے جج جسٹس سردار […]

The post امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب طلب appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت سے کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کر لیں۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے یہی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ حکومت یا اٹارنی جنرل کوئی فیصلہ کریں تو اس کی وجوہات بھی ہوتی ہیں، بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا، یہ آئینی عدالت ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوئی عدالت آکر کہے فیصلہ یہ کیا ہے لیکن وجوہات نہ بتائے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 4 جولائی کی سماعت پر وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔

The post امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب طلب appeared first on News Network International.

]]>
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق ڈار https://nni-news.com.pk/?p=266504 Mon, 30 Jun 2025 09:40:19 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266504 اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ […]

The post بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق ڈار appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔

اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،

بھارت نے پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا،

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، پاکستان بھارت کو کبھی بھی 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے،

مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عوامی امنگوں کے مطابق حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش ہے، پاکستان، ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے،

ہم ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان ایران کے قانونی مؤقف کی ہمیشہ تائید کرتا رہا ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے، ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایس ایس آئی پاکستان کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے،

تعلیمی شعبے میں آئی ایس ایس آئی اہم کردار ادا کر رہا ہے، پالیسی سازی اور سفارتکاری میں آئی ایس ایس آئی کا کلیدی کردار ہے، دنیا اس وقت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہے، پاکستان عالمی برادری کا ذمہ دار رکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،

عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے، فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہو سکتا، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت یقینی بنائے کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے عمل پیرا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، تجارت و بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

The post بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق ڈار appeared first on News Network International.

]]>
پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے’ صدر مملکت https://nni-news.com.pk/?p=266497 Mon, 30 Jun 2025 09:23:45 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266497 اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم پارلیمان پر کہا ہے کہ پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے۔ عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جمہوریت، آزادی، رواداری اور سماجی و معاشی انصاف کے اصولوں پر کاربند […]

The post پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے’ صدر مملکت appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم پارلیمان پر کہا ہے کہ پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے۔

عالمی دن پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم جمہوریت، آزادی، رواداری اور سماجی و معاشی انصاف کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، پارلیمان عوام کی خودمختار نمائندہ اور آئین و جمہوری اقدار کی نگہبان ہوتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارلیمان قومی پالیسی سازی، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، مؤثر قانون سازی اور نگرانی کے ذریعے پارلیمان عوامی خدمات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمان اچھی طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے اور جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے میں معاون ہے،

میں پارلیمان کی اُن کاوشوں کو سراہتا ہوں جو شفاف، جامع اور عوامی شراکت پر مبنی نظامِ حکمرانی کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ قانون ساز اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا دفاع کریں اور قومی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں،

پارلیمانِ پاکستان عوام کی فلاح، حقوق کے تحفظ اور احتساب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے قانون سازی اور نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آئیں ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں جمہوریت پروان چڑھے، ادارے مضبوط ہوں اور ہر شہری کی آواز سے سنی جائے۔

The post پارلیمان شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضامن ہے’ صدر مملکت appeared first on News Network International.

]]>
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی https://nni-news.com.pk/?p=266478 Mon, 30 Jun 2025 07:57:55 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266478 لاہور( این این آئی)ایف آئی اے کی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق دبئی ،متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ اماراتی درہم یا اس سے زائد کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی رہائشیوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے خلاف انکم ٹیکس قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ ضوابط کے تحت بڑا کریک […]

The post یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی appeared first on News Network International.

]]>
لاہور( این این آئی)ایف آئی اے کی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق دبئی ،متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ اماراتی درہم یا اس سے زائد کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی رہائشیوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے خلاف انکم ٹیکس قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ ضوابط کے تحت بڑا کریک ڈائون جاری ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی شہری ایسے ہیں جن کے پاس 10 سالہ گولڈن ویزا (ریذیڈنسی/اقامہ)ہے جو کم از کم 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جاری کیا گیا۔ یہ افراد پاکستان سے روانگی یا آمد کے وقت ایف آئی اے امیگریشن کائونٹرز پر یہ گولڈن ریذیڈنسی کارڈ استعمال کرتے ہیں جسے اسکین کر کے ایف آئی اے امیگریشن پورٹل پر محفوظ کیا جاتا ہے۔اس ڈیٹا سے باآسانی اس سرمایہ کار کی شناخت کی جا سکتی ہے اور یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا اس نے دبئی/متحدہ عرب امارات میں کی گئی سرمایہ کاری کو اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا ہے یا نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثریت نے نہ تو ان جائیدادوں کو اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا ہے، نہ ہی ان سے حاصل ہونے والی آمدنی یا سرمایہ منافع کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح غیر ملکی اثاثوں پر عائد کیپٹل ویلیو ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا۔

The post یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی appeared first on News Network International.

]]>
ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنا پڑا ‘ وزیر توانائی https://nni-news.com.pk/?p=266476 Mon, 30 Jun 2025 07:53:47 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266476 لاہور( این این آئی)وفاقی وذزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنا پڑا،ہم ایل این جی معاہدوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، اس لیے مہنگی گیس خریدنی پڑتی ہے،ایل این جی معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ایک انٹر ویو میں […]

The post ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنا پڑا ‘ وزیر توانائی appeared first on News Network International.

]]>
لاہور( این این آئی)وفاقی وذزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنا پڑا،ہم ایل این جی معاہدوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، اس لیے مہنگی گیس خریدنی پڑتی ہے،ایل این جی معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بجلی صارفین میٹر ریڈنگ خود ایپ پر اپ لوڈ کرسکیں گے اور اس اقدام سے اووربلنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز نے پچھلے سال 110 ارب روپے کی اووربلنگ کی تھی اور اس سال وہ پیسے صارفین کو واپس دلوائے ہیں جبکہ اس سال نقصانات کی مد میں 127 ارب روپے کی کمی کی ہے اور اس سال اووربلنگ کی شکایات بہت کم موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ صرف ایک سال میں 170 ارب روپے کی بجلی چوری روکی ہے۔

The post ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنا پڑا ‘ وزیر توانائی appeared first on News Network International.

]]>
(ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہو جائے ساتھ چلنے کو تیار ہوں ‘ شاہد خاقان عباسی https://nni-news.com.pk/?p=266473 Mon, 30 Jun 2025 07:51:54 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266473 لاہور( این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اگر ووٹ کو عزت دو کے اپنے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ،مسلم لیگ (ن)ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر […]

The post (ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہو جائے ساتھ چلنے کو تیار ہوں ‘ شاہد خاقان عباسی appeared first on News Network International.

]]>
لاہور( این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اگر ووٹ کو عزت دو کے اپنے بیانیے پر قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،میرا اختلاف کسی عہدے یا شخصیت پر نہیں ،مسلم لیگ (ن)ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم تھی اور اگر وہ اپنے بیانیے پر دوبارہ قائم ہو جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اختلافات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں رہا ، سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت ہے ، اسمبلی کی مدت تاحیات کر سکتے ہیں، پاکستان میں آئین ہے اور ہم نے اس کے مطابق چلنا ہے اور اگر نظام درست نہیں ہے تو ہمیں اس کو تبدیل کرنا چاہیے جبکہ ہائبرڈ نظام اگر آئین کے مطابق نہیں تو آئین کوبدل دیں۔شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کی روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے پاس اسٹریٹ پاور ہے جو حکومت کو مفلوج کرسکتی ہے اس لیے مولانا فضل الرحمان کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔

The post (ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر قائم ہو جائے ساتھ چلنے کو تیار ہوں ‘ شاہد خاقان عباسی appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد ہائی کورٹ کی وفاقی حکومت کو سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت https://nni-news.com.pk/?p=266465 Sat, 28 Jun 2025 13:13:58 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266465 اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا ہدایت کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار […]

The post اسلام آباد ہائی کورٹ کی وفاقی حکومت کو سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا ہدایت کر دی۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا عمل شروع اور مکمل کرے، سی ڈی اے تحلیل کر کے تمام اختیارات اور اثاثے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل کیے جائیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایس آر او کے تحت سی ڈی اے کے تمام اقدامات غیرقانونی قرار دیے جاتے ہیں، سی ڈی اے نے ایس آر او کے تحت کسی سے کوئی رقم وصول کی تو واپس کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سی ڈی اے آرڈیننس وفاقی حکومت کے قیام اور اس کے ترقیاتی کاموں کیلئے نافذ کیا گیا تھا، نئے قوانین اور گورننس سے سی ڈی اے آرڈیننس کی عملی افادیت ختم ہو چکی ہے، سی ڈی اے کے قیام کا مقصد پورا ہو چکا، حکومت اسے تحلیل کرے۔عدالت نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ اختیارات منتقلی کے بعد اسلام آباد ایڈمنسٹریشن شفاف اور قابلِ احتساب ہو، اسلام آباد کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ قانون کے تحت یقینی بنایا جائے، اسلام آباد کا تمام ایڈمنسٹریٹو، ریگولیٹری اور میونسپل فریم ورک لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کام کرتا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ منتخب نمائندوں کے ذریعے گورننس کا خصوصی قانون ہے، قانون کے مطابق لوکل گورنمنٹ کی منظوری کے بغیر ٹیکسز نہیں لگائے جا سکتے، سی ڈی اے کے پاس ٹیکسز لگانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔واضح رہے کہ سی ڈی اے نے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پر رائٹ آف ایکسس ٹیکس نافذ کیا تھا۔اس کے علاوہ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر مرکزی شاہراہ سے ڈائریکٹ ایکسس ٹیکس عائد کیا گیا تھا

The post اسلام آباد ہائی کورٹ کی وفاقی حکومت کو سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت appeared first on News Network International.

]]>
وزارت داخلہ کی تیونس کی خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش https://nni-news.com.pk/?p=266462 Sat, 28 Jun 2025 12:09:35 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266462 اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ کی نارتھ افریقی ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔نیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور پھر طلاق کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔ وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری […]

The post وزارت داخلہ کی تیونس کی خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی)وزارت داخلہ کی نارتھ افریقی ملک تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کر دی۔نیونس کی لڑکی کی کراچی میں شادی اور پھر طلاق کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔ وزارت داخلہ کے ویزا حکام نے سندا ایاری کی دستاویزات طلب کر لیں، خاتون کو ایگزٹ پرمٹ کے لیے آن لائن درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق تیونس کی خاتون کو شوہر نے گزشتہ ہفتے طلاق دے دی تھی، غیر ملکی خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں رپورٹ درج کروائی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کا 90 دن کا پاکستانی ویزا فروری میں ختم ہو چکا ہے۔ پولیس نے خاتون کو پناہ دی ہے، اس کا خیال رکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس لڑکی کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، جنونی محبت میں مبتلا ہو کر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کے لیے سندا پاکستانی ویزا حاصل کر کے 28 نومبر 2024ء کو کراچی پہنچ گئی۔لڑکی کو عامر اور دیگر نے کراچی ایئر پورٹ سے ریسیو کیا۔ اگلے ہی دن عامر کے اہلِ خانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کروا دی۔ نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ ہوا۔خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔ لڑکی کے مطابق وہ اب اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔

The post وزارت داخلہ کی تیونس کی خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش appeared first on News Network International.

]]>
محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان https://nni-news.com.pk/?p=266459 Sat, 28 Jun 2025 11:55:17 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266459 اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں قائم 24/7 نادرا میگا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی […]

The post محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں قائم 24/7 نادرا میگا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اب انتظار کی زحمت نہیں ہوتی اور باری جلد آجاتی ہے جبکہ عملہ بھی بھرپور تعاون کرتا ہے، شہریوں نے سہولتوں کی فراہمی پر وزیر داخلہ اور نادرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے آنے سے حالات مزید بہتر ہوئے ہیں۔وزیر داخلہ نے نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے مزید محنت اور شہریوں کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاؤنٹرز پر جا کر شہریوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے جبکہ شناختی کارڈز کے حوالے سے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔وزیر داخلہ نے جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور خود شناختی کارڈ نمبر فیڈ کر کے اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ خوشی ہے نادرا سنٹر میں شہریوں کو بغیر انتظار کے خدمات مل رہی ہیں، شہریوں کے لیے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

The post محسن نقوی کا اچانک دورہ نادرا میگا سنٹر، شہریوں کا سہولیات پر اظہار اطمینان appeared first on News Network International.

]]>