خیبر پختون خواہ Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=30 NNI URDU Thu, 26 Jun 2025 09:58:15 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg خیبر پختون خواہ Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=30 32 32 عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، بیرسٹر سیف https://nni-news.com.pk/?p=266391 Thu, 26 Jun 2025 09:58:15 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266391 پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخالفین آئین، قانون اور انصاف کا جنازہ نکالنے کے باوجود بھی عمران خان کو مائنس کرنے میں ناکام رہے، تحریک انصاف کے […]

The post عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، بیرسٹر سیف appeared first on News Network International.

]]>
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مخالفین آئین، قانون اور انصاف کا جنازہ نکالنے کے باوجود بھی عمران خان کو مائنس کرنے میں ناکام رہے، تحریک انصاف کے بعض کارکنان بھی غیر دانستہ طور پر اس منفی مہم کی زد میں آگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین دل بہلانے کیلئے جو چاہیں کر لیں، مگر حقیقت سے چشم پوشی نہ کریں۔مشیر اطلاعات نے کہاکہ عوام عمران خان کو مائنس کرنے کے بجائے پلس کر رہے ہیں، قید میں ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہیں، حکمران عمران خان کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

The post عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، بیرسٹر سیف appeared first on News Network International.

]]>
خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا https://nni-news.com.pk/?p=266388 Thu, 26 Jun 2025 09:55:25 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266388 پشارو(این این آئی) رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کیلئے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے […]

The post خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا appeared first on News Network International.

]]>
پشارو(این این آئی) رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سیکریٹ فنڈ، صوابدیدی فنڈ، تحائف اور تفریح کیلئے مختص بجٹ سے 68 کروڑ روپے زائد خرچ کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کے پی نے رواں مالی سال کیلئے مختص پانچ کروڑ صوابدیدی فنڈ کی بجائے 50 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے صوابدیدی فنڈ کی مد میں خزانے سے 45 کروڑ روپے زائد خرچ کیے ۔ ایک سال کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جبکہ بجٹ میں تحائف اور تفریح کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ دستاویز کے مطابق وزیراعلیٰ نے مختص فنڈز سے رواں مالی سال کے دوران تحائف اور تفرح کی مد میں 8 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔رواں مالی سال کیلئے سیکریٹ فنڈ چارجز کی مد میں 5 کروڑ مختص کیے گئے تھے تاہم 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

The post خیبر پختونخوا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 10 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا appeared first on News Network International.

]]>
باجوڑ’ وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ https://nni-news.com.pk/?p=266169 Sat, 14 Jun 2025 08:18:20 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266169 باجوڑ(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور […]

The post باجوڑ’ وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ appeared first on News Network International.

]]>
باجوڑ(این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان پر حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور حساس ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔حملے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post باجوڑ’ وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب کے گھر پر راکٹ حملہ appeared first on News Network International.

]]>
شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا” کیا: بیرسٹر سیف https://nni-news.com.pk/?p=265971 Mon, 02 Jun 2025 08:13:07 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265971 پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ”دھاندلا” کیا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن […]

The post شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا” کیا: بیرسٹر سیف appeared first on News Network International.

]]>
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ”دھاندلا” کیا ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ”بانی چیئرمین زندہ باد” کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار کر کے دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ”دھاندلا” کیا ہے، جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، یہ انتخابی نتائج نہ صرف مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے، عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

The post شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا” کیا: بیرسٹر سیف appeared first on News Network International.

]]>
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی https://nni-news.com.pk/?p=265879 Thu, 29 May 2025 09:22:14 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265879 پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن پارٹی ورکرز پریشان ہیں، لیڈرشپ کو ورکرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا […]

The post پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی appeared first on News Network International.

]]>
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن پارٹی ورکرز پریشان ہیں، لیڈرشپ کو ورکرز کو اعتماد میں لینا چاہیے اور واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا پارٹی میں کشمکش ہے اور ورکرز میں لاوا پک رہا ہے، پارٹی میں حکمت عملی کا فقدان نظر آ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا پارٹی کی لیڈرشپ کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا ہے، فیصلہ پارٹی کی لیڈرشپ نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سمجھوتا نہیں کریں گے لیکن بات تو سامنے آئے کہ انہیں کیوں اندر رکھا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پُرامن تحریک ضرور کرنی چاہیے، حکومت کو ڈرایا نہیں جا سکتا ہے، اخلاقی طور پر حکومت پر دباؤ ڈالا جاتا ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آنا چاہیے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے، ہماری پارٹی کے ورکرز صورتحال سے پریشان ہیں، لیڈرشپ کو چاہیے کہ ورکرز کو اعتماد میں لیں، اگر ورکرز خود نکلے تو مسائل ہو جائیں گے، ہمیں لمبے عرصے تک سیاسی تحریک چلانی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا پارٹی کی قیادت اس وقت بیرسٹر گوہر کے پاس ہے، احتجاج کتنے دن کے لیے اور کیسے ہوگا یہ بات نہیں معلوم، ہم پُرامن لوگ ہیں، تحریک میں لیڈرشپ موجود ہو تو اچھا ہوگا۔

The post پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی appeared first on News Network International.

]]>
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا پاک فوج کو خراج تحسین https://nni-news.com.pk/?p=265526 Fri, 16 May 2025 12:23:04 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265526 شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ”آپریشن بنیان مرصوص”میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا ت کے مطابق میرانشاہ کے غیور قبائلی مشران اور معززین نے پاک فوج کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا، جس میں قبائلی مشران و […]

The post یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا پاک فوج کو خراج تحسین appeared first on News Network International.

]]>
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ”آپریشن بنیان مرصوص”میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا ت کے مطابق میرانشاہ کے غیور قبائلی مشران اور معززین نے پاک فوج کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا، جس میں قبائلی مشران و عمائدین سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ ، میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی جرگے میں شرکت کی۔ انہوں نے معرکہ حق ”آپریشن بنیان مرصوص” میں ساتھ دینے پر غیور قبائلی عوام کا شکریہ ادا کیا۔میجر جنرل عادل افتخار نے کہا کہ پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ اس موقع پر شرکاء نے افواج پاکستان کی عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔شرکاء نے افواج پاکستان کے تمام شہدا بشمول آپریشن بنیان مرصوص میں شہادت کا رتبہ پانے والوں کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے وطن سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، غیور قبائلی عوام اپنی درخشاں روایات کے مطابق مستقبل میں بھی افواج پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔شرکاء نے اس خوشی کے موقع پر پورے شمالی وزیرستان میں افواج پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا اور خصوصی ریلیوں کا اعلان کیا۔اسوہ بوائز سکول سکردو کے طلبہ نے افواج پاکستان کی شاندار فتح پر خوبصورت نغمے کی صورت میں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ نغمے کے بول”میرے وطن یہ عقیدتیں وطن پر قربان” کے ذریعے طلبہ نے افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔طلبہ نے اس موقع پر کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

The post یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا پاک فوج کو خراج تحسین appeared first on News Network International.

]]>
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی https://nni-news.com.pk/?p=265430 Tue, 13 May 2025 09:11:00 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265430 سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد قبائلی عمائدین ہیں، جو ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد واپس جارہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

The post شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی appeared first on News Network International.

]]>
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد قبائلی عمائدین ہیں، جو ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد واپس جارہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

The post شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی appeared first on News Network International.

]]>
شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذکردیاگیا https://nni-news.com.pk/?p=265147 Sat, 03 May 2025 08:06:13 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265147 میران شاہ (این این آئی)شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ضلعی انتظامیہ […]

The post شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذکردیاگیا appeared first on News Network International.

]]>
میران شاہ (این این آئی)شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دتہ خیل سے میرانشاہ، میرانشاہ سے رزمک تک آمد و رفت معطل رہے گی۔میرانشاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک بھی مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذکردیاگیا appeared first on News Network International.

]]>
پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب https://nni-news.com.pk/?p=265059 Thu, 01 May 2025 11:07:11 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265059 پشاور(این این آئی)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی […]

The post پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب appeared first on News Network International.

]]>
پشاور(این این آئی)پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث عوام کو فضائی حملے سے پیشگی آگاہ رکھنے کے لیے خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع میں سائرن نصب کر دیے گئے۔ خیبرپختونخواسول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 29 اضلاع کو 50 عدد سائرن فراہم کر دیے گئے ہیں، حملے کی صورت میں 120 کلو وزنی سائرن 15 کلومیٹر تک آواز دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سائرن پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ، سوات، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بنوں،مالاکنڈ، دیر لوئر، چترال لوئر، کرم ایجنسی، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ ایجنسی، ہری پور، مانسہرہ، دیر اپر، شانگلہ، بونیر، لکی مروت،خیبر، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، بٹ گرام، ٹانک اور اورکزئی ایجنسی سمیت دیگر اضلاع کو دیے گئے ہیں۔سائرن حالت جنگ میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کے لیے خبراد کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔سائرن کی فراہمی کا مقصد جنگی خطرے، فضائی حملے کے پیشگی انتباہ کے طور عوام کو الرٹ کرنا ہے، تمام سول ڈیفنس آفیسر سائرنز کی فعالیت اور درست حالت کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

The post پاک بھارت کشیدگی: خیبرپختونخوا کے 29 اضلاع کو الرٹ رکھنے کیلئے 50 سائرن نصب appeared first on News Network International.

]]>
بنوں’ دہشتگردوں سے مقابلہ 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک https://nni-news.com.pk/?p=265036 Thu, 01 May 2025 07:53:30 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265036 بنوں (این این آئی)بنوں میں سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 […]

The post بنوں’ دہشتگردوں سے مقابلہ 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک appeared first on News Network International.

]]>
بنوں (این این آئی)بنوں میں سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے کہا کہ لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لے گئے۔ حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری علاقے کا سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

The post بنوں’ دہشتگردوں سے مقابلہ 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک appeared first on News Network International.

]]>