آزاد کشمیروگلگت بلتستان Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=32 NNI URDU Thu, 15 May 2025 12:14:51 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg آزاد کشمیروگلگت بلتستان Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=32 32 32 بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ، غلام محمد صفی https://nni-news.com.pk/?p=265484 Thu, 15 May 2025 12:14:51 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265484 اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، مسلم دشمنی ،کرسچن دشمنی اور سکھ دشمنی میں لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی گئی ہے، اقوام عالم محکوم لوگوں کی زندگیوں […]

The post بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ، غلام محمد صفی appeared first on News Network International.

]]>
اسلام آباد (این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے، مسلم دشمنی ،کرسچن دشمنی اور سکھ دشمنی میں لوگوں کی زندگی عذاب بنا دی گئی ہے، اقوام عالم محکوم لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں، حکومت پاکستان کو مذاکرات کی میز پر جانے سے پہلے بھی بھرپور تیاری ہونی چائیے، ہندوستان اس زعم میں تھا کہ وہ خطے کی بڑی طاقت ہے بھارت خود ہی اس کا مدعی اور جج بنا چاہتا تھا،گیا ہندوستان مسئلہ کشمیر پر پردہ ڈالنا چاہتا تھاتاہم یہ دنیا کہ سامنے کھل کر آ گیا ہے، چین ٹرمپ امریکہ سعودی عرب ،آزربیجان ،اور ترکی کے شکر گزار ہیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںآزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر، پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک اور محمود ساغر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام محمد صفی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اللہ نے پاکستان کو کامیابی سے نوازا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرف سے افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر کی سول آبادی کو ہندوستان کی جانب سے نشانہ بنایا گیا پہلگام مقبوضہ کشمیر کا ایک سیاحتی مقام ہے ہندوستان کی دس لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے پہلگام میں 27سیاحوں کو قتل کر نے میں بھارت کی حکومت ملوث تھی تاہم پاکستان پر الزام لگا دیا گیا پاکستان نے تحقیقات کا کہا مگرہندوستان اس زعم میں تھا کہ وہ خطے کی بڑی طاقت ہے بھارت خود ہی اس کا مدعی اور جج بنا چاہتا تھا، بھارت نے ان الزامات کی بنیاد پر پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کیا، بھارت کے ان اقدامات سے خطے کی دو ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر پہنچ گئیں، جنگ کے دہانے پر پہنچانے کا ذمہ دار مودی ہے، جنگ ہوئی تو دنیا نے دیکھا کہ کس میں کتنا دم ہے اقوام عالم نے دیکھا کہ کاغذی شیر کون ہے اور اللہ کا شیر کون ہے، دنیا نے دیکھا کہ عددی قوت جذبے کے سامنے کچھ بھی نہیں ،اللہ تعالیٰ اپنی نصرت سے بڑے بڑے لشکروں کو شکست دے دیتا ہے ہم نے بدر میں یہ مناظر دیکھے تھے اللہ نے آج پھر دیکھا دئیے ،دنیا پر یہ بات واضع ہو گئی کہ عددی ، اسلحہ ، ٹیکنالوجی کی اہمیت ہے لیکن جذبے پر ساری قوتیں ماند پڑ گئیں میڈیا ہاؤسز کے ذریعے انڈیا کا پروپیگنڈہ تھا کہ لاہور ، کراچی ، سیالکوٹ پر قبضہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک ڈرامہ لگا رکھا تھا دنیا نے دیکھا کہ فیک نیوز کیا ہے،ہم چین ٹرمپ امریکہ سعودی عرب ،آزربیجان ،اور ترکی کے شکر گزار ہیں، مودی کہہ رہا ہے کہ کم نے جنگ ختم نہیں کی روکی ہے مسئلہ کشمیر پہلگام سے پرواز کر کے سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ،ہندوستان مسئلہ کشمیر پر پردہ ڈالنا چاہتا تھا تاہم یہ ابھر کر دنیا کہ سامنے آ گیا ،چین اور پاکستان مل کر مسئلہ کشمیر کے حل کی کاوش کر رہے ہیں،اس موقع پر اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبرکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی تمام جماعتوں نے حریت کانفرنس کو اپنا نمائندہ تصور کیا جو فیصلہ بھی حریت کانفرنس کرے گی وہ ہمارا فیصلہ ہو گا ،اس جنگ سے پاکستان کو اقوام عالم میں توقع کے برعکس پزیرائی ملی جبکہ بھارت کی ہزیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، چین ،ترکی اور آذربائجان کی حکومت نے پاکستان کو کھل کر سپورٹ کیا گیا، ہم نے اس مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تین جنگیں لڑی ہیں، سندھ طاس معائدہ ہو یا دہشتگردی ،اگر مسئلہ کشمیر حل ہو جائے تو کسی اور بات کی ضرورت نہیں، بھارت ہمیشہ اپنے وعدوں سے مکر جاتا ہے ،پاکستان اور اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حوالےسے فوکس کرنا چائیے ،مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے ثابت کر دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ،ہم پاکستان کی حکومت کے لیے سہولت کاری کے لیے تیار ہیں ،آزاد کشمیر کے لوگوں نے اس فتح کو بھرپور انداز میں منایا ،کشمیر کی عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جلد مسئلہ کشمیر حل ہو گا،حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت کا اکھنڈ بھارت کا خواب جنگ کے بعد چکنا چور ہو گیاہے، ہمیں حق خود ارادیت کے علاؤہ کوئی چیز نہیں چائیے، ہندوستان کا فالس فلیگ دنیا بھر میں مشہور ہے ہمیں اب صرف زبانی باتیں نہیں عملی کام چائیے، مودی اور ہندوستان دنیا میں فاشسٹ رجیم کے طور پر مشہور ہو گیا ،مودی ساری قوم کو توڑے گا ،یہ اپنی قبر میں جلد گرے گا مودی نے جو آگ لگائی کود اس میں گرے گا، وہ ایک بار پھر کچھ کر سکتا مودی ایک سنکی شخص ہے ،وہ الیکشن کے لیے سب کر رہا ہے، ، مودی کے اوپر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہونی چائیے،کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چائیے، ہم مودی کے اوپر اعتبار نہیں کر سکتے، بھارت میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی تحریک چلائی جا رہی یاسین ملک سمیت تمام اسیران کو رہا کر کے مذاکرات میں شامل کیا جانا چائیے اگر تمام اکابرین کو نشانہ بنایا گیا تو پھر انجام اچھا نہیں ہو گا،کشمیر اور پاکستان پر جنگ مسلط کی پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے یہ سیز فائر ایک کمزور سیز فائر ہے پہلگام کے بعد یہ لوگ کشمیریوں کو کھلے عام مار رہے کشمیر سے اطلاعات نہیں آ رہی وہاں میڈیا نہیں ہے ,: یاسین ملک سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے کشمیریوں کو آزادی چاہییے ۔میں اقوام عالم سے یہ اپیل کرتی ہوں کہ وہ آزادی کشمیر اور حق خود ارادیت پر بات کریں کس میں باتیں چیت کے بجائے مضبوط بات چیت ضروری ہے۔

The post بھارت نے پاکستان سے شکست کھا کر عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ، غلام محمد صفی appeared first on News Network International.

]]>
پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا’ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر https://nni-news.com.pk/?p=265400 Mon, 12 May 2025 11:54:56 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265400 سرینگر(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہنے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھا پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ […]

The post پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا’ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر appeared first on News Network International.

]]>
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہنے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر عبد اللہ کا کہنا تھا پاک بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے۔عمرعبداللہ کا کہنا تھا بھارت کے پاکستان پر حملے سے پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا تاہم پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔ٍانہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے اس مقام پر آکھڑے ہیں جس کی بعد میں ہمیں توقع نہیں تھی، امریکا مسئلہ کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہے کہ وہ نگران یا ثالثی کا کردار کرے۔

The post پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا’ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر appeared first on News Network International.

]]>
جموں میں احتجاجی مظاہرہ،جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت، ریاستی درجے کی بحالی مطالبہ https://nni-news.com.pk/?p=263756 Mon, 10 Feb 2025 10:08:03 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=263756 جموں(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت اور ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ”مشن سٹیٹ ہڈ جموں وکشمیر ”نے کیا تھا اوراس کے […]

The post جموں میں احتجاجی مظاہرہ،جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت، ریاستی درجے کی بحالی مطالبہ appeared first on News Network International.

]]>
جموں(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت اور ریاستی درجے کی فوری بحالی کا مطالبہ کیاگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ”مشن سٹیٹ ہڈ جموں وکشمیر ”نے کیا تھا اوراس کے صدر سنیل ڈمپل مظاہرے کی قیادت کررہے تھے۔ انہوں نے بھارتی اراکین پارلیمنٹ سے مطالبہ کیاکہ وہ پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ بحال کریں۔مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی دھمکی دی۔سنیل ڈمپل نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں سے رابطے میں ہیں تاکہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔انہوں نے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ ماہ اپریل سے دربار مووکی پریکٹس شروع کریں۔

The post جموں میں احتجاجی مظاہرہ،جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت، ریاستی درجے کی بحالی مطالبہ appeared first on News Network International.

]]>
آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق گرفتار https://nni-news.com.pk/?p=263698 Sat, 08 Feb 2025 10:39:54 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=263698 مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

The post آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق گرفتار appeared first on News Network International.

]]>
مظفر آباد (این این آئی)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق کو پولیس نے ہاؤس اریسٹ کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق احتجاج کرنے والے 16 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

The post آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پی ٹی آئی رہنما خواجہ فاروق گرفتار appeared first on News Network International.

]]>
بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں شہید کیے https://nni-news.com.pk/?p=263412 Sat, 01 Feb 2025 10:34:06 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=263412 سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت11 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گائوں بدھل میں شہیدہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے […]

The post بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں شہید کیے appeared first on News Network International.

]]>
سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت11 کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے آٹھ ضلع راجوری کے گائوں بدھل میں شہیدہوئے جہاں بھارتی فوجیوں نے پینے کے پانی میں زہریلا مادہ شامل کیا تھا۔ زہر آلود پانی پینے سے شہید ہونے والوں میں بیشتر بچے جبکہ ایک عمر رسیدہ جوڑا بھی شامل تھا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے اس عرصے کے دوران 37 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل تھے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر کے خلاف کالے قوانین” پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے” کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دران ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا۔

The post بھارتی فوجیوں نے جنوری میں 11 کشمیریوں شہید کیے appeared first on News Network International.

]]>
کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر میں واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے، میر واعظ https://nni-news.com.pk/?p=263409 Sat, 01 Feb 2025 10:32:55 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=263409 سرینگر(این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر میں واپسی کے خواہاں ہیں ،پنڈتوں کی واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے تنازعہ کشمیرسے ہرگز نہیں جوڑنا چاہیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے ایک میڈیاانٹرویو میں کہا […]

The post کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر میں واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے، میر واعظ appeared first on News Network International.

]]>
سرینگر(این این آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی مقبوضہ وادی کشمیر میں واپسی کے خواہاں ہیں ،پنڈتوں کی واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسے تنازعہ کشمیرسے ہرگز نہیں جوڑنا چاہیے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمرفاروق نے ایک میڈیاانٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنڈت اپنے گھروں کو لوٹیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ پہلے کی طرف امن سے زندگی گزاریں ۔ میر واعظ نے کہا کہ انہوں نے کئی بار جامع مسجد سرینگر کے منبر سے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کی اپیل کی ہے ، ان کی واپسی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،اکثریتی برادری ان کے استقبال میں اپنا کردار ادا کرے گی۔میر واعظ نے کہا کہ انہوں نے کشمیری پنڈتوں کے وفود سے ملاقات کی اور واپسی کے بارے میں انہیں تجاویز بھی دیں ۔ میرواعظ عمرفاروق اس وقت دہلی میں ہیں،جہاں وہ مسلمانوں کے مسائل اور وقف ترمیمی بل کے حوالے سے مسلم رہنماؤں، دانشوروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔یا د رہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیری پنڈتوںکو1990کے اوائل میں ایک منصوبے کے تحت وادی سے نکالا تھا۔ مقبوضہ جموںوکشمیر کے اس وقت کے گورنر جگموہن نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایاتھا۔ پنڈتوں کو وادی سے نکالنے کا مقصد کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو فرقہ واریت اوردہشت گردی کا رنگ دینا تھا۔

The post کشمیری پنڈتوں کی وادی کشمیر میں واپسی ایک انسانی مسئلہ ہے، میر واعظ appeared first on News Network International.

]]>
نئی دلی ،میر واعظ عمر فاروق کی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پرحاضری https://nni-news.com.pk/?p=263279 Tue, 28 Jan 2025 09:34:32 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=263279 سرینگر(این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ کا درگاہ کے سجادہ نشین اور نگران سید انیس نظامی اور دیگر نے پرتپاک […]

The post نئی دلی ،میر واعظ عمر فاروق کی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پرحاضری appeared first on News Network International.

]]>
سرینگر(این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے نئی دلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیا خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ کا درگاہ کے سجادہ نشین اور نگران سید انیس نظامی اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں میر واعظ عمر فاروق نے تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد سید کاندھلوی سے بنگلہ والی مسجد کے مرکز میں ملاقات کی۔ انہوں نے تبلیغی جماعت کی تبلیغ او راصلاح کی کوششوں کی تعریف کی۔اس دوران روحانیت کو فروغ دینے اور اسلامی تعلیمات کی پرامن تبلیغ کے ذریعے مسلمانوں میں ایمان کو مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ وژن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

The post نئی دلی ،میر واعظ عمر فاروق کی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے مزار پرحاضری appeared first on News Network International.

]]>
مقبوضہ کشمیر،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعدادوشمارسے صورتحال میں بہتری کے بھارتی دعوے بے نقاب https://nni-news.com.pk/?p=263276 Tue, 28 Jan 2025 09:31:21 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=263276 سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعدادوشمارنے2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد صورتحال میں بہتری کے بی جے پی کی بھارتی حکومت کا دعوئوں کو بے نقاب کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019سے اب تک […]

The post مقبوضہ کشمیر،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعدادوشمارسے صورتحال میں بہتری کے بھارتی دعوے بے نقاب appeared first on News Network International.

]]>
سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعدادوشمارنے2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد صورتحال میں بہتری کے بی جے پی کی بھارتی حکومت کا دعوئوں کو بے نقاب کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019سے اب تک 955کشمیریوں کو شہید کیاگیا ہے جن میں 18خواتین اور 31 نوجوان بھی شامل ہیں۔ اس دوران 251کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست قتل کیاگیاجبکہ 2ہزار480کشمیریوںکو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر زخمی اور 25ہزار591کو گرفتار کیاگیا۔ اس عرصے کے دوران مکانوں یا دکانوں سمیت ایک ہزار127املاک کو نذر آتش کیاگیا۔بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہادتوں کی وجہ سے72خواتین بیوہ، 199 بچے یتیم ہوئے جبکہ 145خواتین کی اجتماعی عصمت دری یا آبروریزی کی گئی ۔بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے 326کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط اور 198سرکاری ملازمین کو معطل یا برطرف کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں 20ہزار869تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں کیں ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی فوج کی طرز پر بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے جبکہ مبصرین نے مقبوضہ علاقے کے موجودہ منظر نامے کو سوویت یونین کے قید خانون کے جابرانہ دور سے تشبیہ دی ہے ۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے۔

The post مقبوضہ کشمیر،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعدادوشمارسے صورتحال میں بہتری کے بھارتی دعوے بے نقاب appeared first on News Network International.

]]>
5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا https://nni-news.com.pk/?p=262280 Thu, 02 Jan 2025 10:13:38 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=262280 مظفرآباد(این این آئی ) کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔سلامتی کونسل کے ممبر ممالک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاس شدہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع دارالحکومت میں ریلی […]

The post 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا appeared first on News Network International.

]]>
مظفرآباد(این این آئی ) کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔سلامتی کونسل کے ممبر ممالک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاس شدہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی کیلیئے تشکیل دی گئی منتظم کمیٹی کے ممبران ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، ، زاہد اشرف ، سید گلشن شاہ ، عبد المجید میرعزیر احمد غزالی ، مشتاق احمد بٹ ، عبدالحمید لون ، محمد اشرف ڈار ، مشتاق الاسلام ، چوہدری محمد شاہین اور دیگر نے میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ رائے شماری کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی پاس شدہ قراردادیں ہی کشمیری عوام کی آزادی کے راستے کا تعین کرتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ برہان وانی شہید چوک میں ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کرکے دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک سے استصواب رائے کا مطالبہ کریں گے۔ راہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جبرواسبتداد سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے لازوال ، انتھک جدوجھد کررہے ہیں۔ راہنماؤں نے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو اقوامِ متحدہ کے ضابطوں اور اصولوں کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ منتظم کمیٹی نے دارالحکومت کے عوام سیاسی مذہبی جماعتوں ، سیئول سوسائٹی ، وکلائ سے اور عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت ریلی میں شریک ہوں۔ چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا کہ 5 جنوری کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام منعقد ہورہی یوم حق خودارادیت ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پوری توانائیاں صرف کی جائیں گی۔کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ،سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ، حریت رہنما زاھد اشرف مشتاق الاسلام ، محمد اشرف ڈار نے کہا ہیکہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظفرآباد میں حق خودارادیت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت کنوینئر غلام محمد صفی اور آزاد کشمیر کے سیاسی قائدین کریں گے۔حریت وفد ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد،پی آئی ڈی کے ڈائریکٹر مرزا بشیر، اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ راجہ فیاض سے ملاقات کی اور انہیں 5 جنوری یوم حق خودارادیت ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ حریت وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اس اپنی انتہا کو چھو رہا ہے۔ حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں بھارت نے کشمیری عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ حق خودارادیت کے مطالبے پر کشمیریوں کی نسل کشی سے لیکر ریاست جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل کی جا رہی ھے۔ کشمیریوں سے ان کی زمینیں اور ان کے گھر چھیںنیے جا رہے ہیں اور کالے قانون کے تحت کشمیریوں کو جیلوں میں مقید کیا جا رہا ہے

The post 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظفرآباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا appeared first on News Network International.

]]>
کشمیری 5 جنوری کو حق خود ارادیت کا دن منائیں گے https://nni-news.com.pk/?p=262278 Thu, 02 Jan 2025 10:12:31 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=262278 سری نگر(این این آئی) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 جنوری کو” یوم حق خود ارادیت” کے طور پر منائیں گے اور اپنے اس عزم کی تجدید کریں گے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حق”حق خود ارادیت” کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری […]

The post کشمیری 5 جنوری کو حق خود ارادیت کا دن منائیں گے appeared first on News Network International.

]]>
سری نگر(این این آئی) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 5 جنوری کو” یوم حق خود ارادیت” کے طور پر منائیں گے اور اپنے اس عزم کی تجدید کریں گے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے ناقابلِ تنسیخ حق”حق خود ارادیت” کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”یوم حق خود ارادیت”منانے کی اپیل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ اُس روز آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا کے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں سمیت مختلف مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا اور اقوام کو یاد دلایا جائے گا کہ اسے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔ 5جنوری 1949 کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کے بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے سوال کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا ۔ یہ قرارداد دیرپا تنازعہ کے حل کی بنیاد فراہم کرتی ہے جو جنوبی ایشیا میں ایک جوہری فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کامنفی رویہ، ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔عالمی ادارے کی قرارداد پر اب تک عملد رآمد نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری مسلسل مصائب ومشکلات کا شکار ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈو عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ بیان میں مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی ہندو تو ا بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی ہے، وہ عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کو مقبوضہ علاقے دھجیاں اڑا رہی ہے ، اس نے حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیریوں کو جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کررکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین سفاکیت اور نسل کشی کا سامنا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں اپنی مزاحمت عزم وہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں،بھارتی مظالم انکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ شہداء کے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

The post کشمیری 5 جنوری کو حق خود ارادیت کا دن منائیں گے appeared first on News Network International.

]]>