شوبز Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=33 NNI URDU Mon, 30 Jun 2025 07:41:18 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg شوبز Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=33 32 32 برطانوی یوٹیوبرایئر پوڈزکی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا https://nni-news.com.pk/?p=266470 Mon, 30 Jun 2025 07:41:18 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266470 لاہور(این این آئی)برطانوی یوٹیوبر ایئر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا۔ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک چیز کا غلغلہ زوروں پر تھا اور وہ تھا ایک برطانوی یوٹیوبر کے چوری شدہ ایئرپوڈز کا پاکستان پہنچنا جسے لینے کیلئے انہوں […]

The post برطانوی یوٹیوبرایئر پوڈزکی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)برطانوی یوٹیوبر ایئر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا۔ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، کچھ ہفتے قبل سوشل میڈیا پر ایک چیز کا غلغلہ زوروں پر تھا اور وہ تھا ایک برطانوی یوٹیوبر کے چوری شدہ ایئرپوڈز کا پاکستان پہنچنا جسے لینے کیلئے انہوں نے یہاں آنے کا بھی اعلان کردیا تھا۔29 مئی کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کر کے لارڈ مائیلز نے بتایا تھا کہ میرے ایئرپوڈز ایک سال قبل گم گئے تھے جو اب پاکستان میں ہیں، اور اندازہ لگائے کہ اپنی چیز واپس لینے کون اگلے ہفتے جارہا ہے۔ایک اور پوسٹ میں یوٹیوبر نے بتایا تھا کہ یہ ایپل ایئرپوڈز دبئی میں ہوٹل سے چوری ہوگئے تھے جو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔لارڈ مائلز نے اپنے ایپل کے ایئرپوڈز گم ہونے کے بعد فائنڈ می فیچر کے ذریعے یہ پتا لگایا کہ ان کے ایئرپوڈز جہلم میں موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب میں ایک پولیس آفیسر کے ساتھ اس علاقے پر دھاوا بولنے جارہا ہوں، اپنے ایئرپوڈز واپس لوں گا اور اس کی ویڈیو بھی بناں مجھے چور پسند نہیں۔ایک صارف کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ جتنے کا ایئرپوڈز نہیں، اتنے پیسے آپ ٹکٹ پر خرچ کردیں گے؟ جس کے جواب میں یوٹیوبر نے بتایا تھا کہ وہ کاروبار کے سلسلے میں افغانستان میں اور کام کے لیے انہیں کراچی جانا ہی ہے اس لیے وہ اب وہاں سے ہوتے ہوئے جائیں گے۔

The post برطانوی یوٹیوبرایئر پوڈزکی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا appeared first on News Network International.

]]>
سردار جی 3 کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس https://nni-news.com.pk/?p=266468 Mon, 30 Jun 2025 07:36:09 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266468 لاہور(این این آئی)بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش سردار جی 3 نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف […]

The post سردار جی 3 کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش سردار جی 3 نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، یہ دلچسپ امر ہے کہ جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، وہیں بھارت میں یہ کاسٹ کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے۔27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے، فلم نے سلمان خان کی سلطان جیسی سپر ہٹ فلم کا پہلے دن کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔مہنگائی اور سینما گھروں کی بندش جیسے مسائل کے باوجود پاکستانی شائقین نے فلم کو جو زبردست پذیرائی بخشی، وہ ملکی فلمی صنعت کے لیے ایک امید افزا اشارہ ہے، فلم کی معیاری شوٹنگ، دلجیت اور ہانیہ کی دلکش جوڑی اور پنجابی ثقافت کی شاندار عکاسی نے ناظرین کو سینما گھروں کی طرف کھینچ لیا۔ہانیہ عامر نے فلم کی کامیابی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، آپ سب کی محبت نے سردار جی 3 کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچایا، میں اپنے تمام پاکستانی مداحوں کی شکر گزار ہوں ہانیہ کی بھارتی پنجابی سینما میں یہ پہلی انٹری ناقدین کی تعریفوں کی مستحق ٹھہری ہے۔

The post سردار جی 3 کا پاکستان میں پہلے دن 4.5 کروڑ کا ریکارڈ بزنس appeared first on News Network International.

]]>
حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا https://nni-news.com.pk/?p=266439 Sat, 28 Jun 2025 07:47:53 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266439 کراچی(این این آئی)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔حالیہ انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ […]

The post حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا appeared first on News Network International.

]]>
کراچی(این این آئی)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے والد بننے کو زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا۔حالیہ انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں کسی انسان سے اتنا پیار اور اتنے گہرے جذبات ہوسکتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ ایسے جذبات ہیں ٹو انہوں نے اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیے تھے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ وہ جذبات ہیں جو انسان کو ذمہ دار اور مضبوط بناتے ہیں۔

The post حمزہ علی عباسی نے والد بننا زندگی کا سب سے پراثر تجربہ قرار دے دیا appeared first on News Network International.

]]>
مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا https://nni-news.com.pk/?p=266436 Sat, 28 Jun 2025 07:42:10 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266436 لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھ دیا ۔افشین حیات نے ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے میوزک انڈسٹری اور تھیٹر سے وابستہ ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی اسٹیج پرکام کر چکی ہیں، اب وہ باقاعدگی […]

The post مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھ دیا ۔افشین حیات نے ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے میوزک انڈسٹری اور تھیٹر سے وابستہ ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی اسٹیج پرکام کر چکی ہیں، اب وہ باقاعدگی سے ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے چند ڈراموں میں سپورٹنگ کردارادا کیے، تاہم حالیہ ڈرامہ ڈائن میں ان کے منفی کردار نے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، اس پراجیکٹ نے انہیں اسکرین پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع دیا۔

The post مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی اداکاری میں قدم رکھ دیا appeared first on News Network International.

]]>
بھارتی میڈیا کا ہانیہ عامر کی دولت اور کمائی سے متعلق حیران کردینے والا دعوی https://nni-news.com.pk/?p=266373 Thu, 26 Jun 2025 08:14:56 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266373 ممبئی (این این آئی)چند روز قبل بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے ہمراہ پنجابی فلم ”سردار جی 3” کا ٹریلر جاری کیا جس کے بعد بھارتی تلملا اٹھے۔تب سے ہی ہانیہ خبروں کی زینت ہیں اور بھارتی میڈیا اداکارہ کی زندگی پر کافی باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے، کبھی […]

The post بھارتی میڈیا کا ہانیہ عامر کی دولت اور کمائی سے متعلق حیران کردینے والا دعوی appeared first on News Network International.

]]>
ممبئی (این این آئی)چند روز قبل بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے ہانیہ عامر کے ہمراہ پنجابی فلم ”سردار جی 3” کا ٹریلر جاری کیا جس کے بعد بھارتی تلملا اٹھے۔تب سے ہی ہانیہ خبروں کی زینت ہیں اور بھارتی میڈیا اداکارہ کی زندگی پر کافی باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہے، کبھی بھارتی میڈیا ہانیہ کے خلاف زہر اگل رہا ہے تو کبھی ان کے ٹیلنٹ کے لیے انہیں داد دے رہا ہے۔بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بالی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی اداکارہ کی دولت سے متعلق دعوی کیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ عامر کی مقبولیت پاکستان اور بھارت سمیت سری لنکا ، افغانستان اور بنگلادیش میں بھی ہے۔بالی وڈ لائف نے دعوی کیا کہ ہانیہ عامر کا طرز زندگی انتہائی پرتعیش ہے، ان کا رہن سہن اورکپڑے مہنگے اور لاجواب ہوتے ہیں اور ان کے پاس عالیشان گھر اور گاڑیاں ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ہانیہ کے پاس آڈی کی ایک سے زائد مہنگی گاڑیاں ہیں جب کہ ان کی سالانہ کمائی بھی تقریبا 50 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بتایا کہ ہانیہ عامر شوبز کے کام سے سالانہ 43 کروڑ روپے کماتی ہیں جب کہ اشتہارات اور برانڈز کی کمائی الگ ہوتی ہے،ہانیہ عامر ٹی وی اسکرین کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں اور وہ ایک قسط میں کام کرنے کا معاوضہ 4 لاکھ روپے تک وصول کرتی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھارتی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ ہانیہ عامر نے پنجابی فلم ”سردار جی 3” میں کام کرنے کا کیا معاوضہ وصول کیا۔واضح رہے کہ” سردار جی 3 ”کو دنیا بھر میں(آج) 27 جون کو ریلیز کیا جا رہاہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔

The post بھارتی میڈیا کا ہانیہ عامر کی دولت اور کمائی سے متعلق حیران کردینے والا دعوی appeared first on News Network International.

]]>
جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی مہنگی ترین اور تاریخی شادی (کی) ہوگی https://nni-news.com.pk/?p=266370 Thu, 26 Jun 2025 08:12:46 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266370 وینس (این این آئی)ایمازون کے بانی اور بزنس مین 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی گرل فرینڈ ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی 55 سالہ لارین سانچیز(کل) بروز جمعہ 27جون کو اٹلی کے شہر وینس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔اس شادی کو صدی کی شاندار شادی تصور کیا جارہا ہے، شادی کے انتظامات کے […]

The post جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی مہنگی ترین اور تاریخی شادی (کی) ہوگی appeared first on News Network International.

]]>
وینس (این این آئی)ایمازون کے بانی اور بزنس مین 61 سالہ جیف بیزوس اور ان کی گرل فرینڈ ایمی ایوارڈ یافتہ صحافی 55 سالہ لارین سانچیز(کل) بروز جمعہ 27جون کو اٹلی کے شہر وینس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔اس شادی کو صدی کی شاندار شادی تصور کیا جارہا ہے، شادی کے انتظامات کے علاوہ پیشے کے اعتبار سے رائٹر اور جرنلسٹ سانچیز کے اسٹائل اور فیشن سینس نے بھی خاص توجہ حاصل کی ہے۔اس شادی کو بگ ویڈنگ اس لیے بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دنیا بھر کی مشہور ترین شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس اور لارین سانچیز اپنی شادی کے مقام یعنی وینس اٹلی پہنچ گئے، دونوں جیف بیزوس کی بوٹ میں وینس پہنچے۔رپورٹ کے مطابق اس شادی پر 56 ملین ڈالرز یعنی 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی 3 روزہ شادی کی تقریبات شروع ہیں۔شادی میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

The post جیف بیزوس اور لورین سانچیز کی مہنگی ترین اور تاریخی شادی (کی) ہوگی appeared first on News Network International.

]]>
کرشمہ کپور نے زندگی کی 51 بہار یں دیکھ لیں https://nni-news.com.pk/?p=266346 Wed, 25 Jun 2025 08:01:05 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266346 ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی شہزادی کہلائی جانے والی اداکارہ کرشمہ کپورنے 25 جون کو اپنی 51ویں سالگرہ منا ئی۔90 کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اس اداکارہ نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی دلکش شخصیت، رقص اور اسٹائل سے بھی انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے، ان کی فلمیں، گیت […]

The post کرشمہ کپور نے زندگی کی 51 بہار یں دیکھ لیں appeared first on News Network International.

]]>
ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی شہزادی کہلائی جانے والی اداکارہ کرشمہ کپورنے 25 جون کو اپنی 51ویں سالگرہ منا ئی۔90 کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اس اداکارہ نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی دلکش شخصیت، رقص اور اسٹائل سے بھی انڈسٹری پر انمٹ نقوش چھوڑے، ان کی فلمیں، گیت اور کردار آج بھی مداحوں کے دل و دماغ میں رچے بسے ہوئے ہیں۔کرشمہ کپور کا تعلق بالی وڈ کے مشہور کپور خاندان سے ہے، ایک وقت پر ان کی منگنی بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ شادی میں تبدیل نہ ہوسکا۔بعدازاں 2003 میں کرشمہ کپور نے دہلی کے معروف کاروباری شخص سنجے کپور سے شادی کی تھی جو نہایت شاندار تقریب میں انجام پائی، اس شادی سے ان کے 2 بچے، سمائرا اور کیان پیدا ہوئے، تاہم دونوں کا یہ تعلق صرف 7 سال تک برقرار رہ سکا اور 2016 میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔افسوسناک طور پر کرشمہ کے سابق شوہر سنجے کپور رواں ماہ 12 جون 2025 کو دل کا دورہ پڑنے سے صرف 53 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔فلمی دنیا میں دہائیوں تک کامیاب اننگز کھیلنے والی کرشمہ کپور کی مجموعی دولت کا تخمینہ 90 سے 120 کروڑ روپے کے درمیان لگایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور نے کرشمہ اور بچوں کے نام 14 کروڑ روپے کے بانڈ خریدے تھے، جس پر ماہانہ 10 لاکھ روپے کا منافع ان کے اخراجات کے لیے مختص کیا گیا۔

The post کرشمہ کپور نے زندگی کی 51 بہار یں دیکھ لیں appeared first on News Network International.

]]>
آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے https://nni-news.com.pk/?p=266343 Wed, 25 Jun 2025 07:58:19 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266343 لاس اینجلس (این این آئی)دنیا بھر میں موسیقی کے چاہنے والے آج آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی برسی پر انہیں خوب یاد کر رہے ہیں، جنہیں انتقال کیے 16 برس بیت چکے ہیں۔کنگ آف پاپ کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن کا انتقال 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں ان کے گھر پر دل […]

The post آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے appeared first on News Network International.

]]>
لاس اینجلس (این این آئی)دنیا بھر میں موسیقی کے چاہنے والے آج آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی برسی پر انہیں خوب یاد کر رہے ہیں، جنہیں انتقال کیے 16 برس بیت چکے ہیں۔کنگ آف پاپ کے نام سے مشہور مائیکل جیکسن کا انتقال 25 جون 2009 کو لاس اینجلس میں ان کے گھر پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔اس وقت وہ لندن میں اپنے کم بیک کنسرٹ سیریز ”دِس اِز اِٹ”کی تیاریوں میں مصروف تھے، جو ان کی فنی زندگی کا نیا باب ثابت ہونا تھا، مگر ان کی اچانک موت نے پوری دنیا کو سوگوار کر دیا۔مائیکل جیکسن کا شمار تاریخ کے سب سے عظیم فنکاروں میں ہوتا ہے، ان کے گانوں، ڈانس، اور اسٹیج پرفارمنس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ایک اندازہ کے مطابق مائیکل جیکسن کے 750 ملین سے زائد ریکارڈز دنیا بھر میں فروخت ہو چکے ہیں اور ان کا ثقافتی اثر آج بھی جدید موسیقی، ویڈیوز اور پرفارمنس اسٹائل میں واضح نظر آتا ہے۔مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج ڈاکٹر کونراڈ مرے کے مطابق 50 سالہ مائیکل جیکسن کو نیند کی کمی کی شکایت تھی۔ڈاکٹر کونراڈ مرے نے انہیں خواب آور ادویات کا بھاری ڈوز دے دیا تھا جس کے چند منٹ بعد ہی انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی، فوری طور پر طبی امداد طلب کی گئی، مگر مسلسل کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور دو گھنٹے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

The post آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے appeared first on News Network International.

]]>
سردار جی 3 کوبھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27جون کوریلیز ہو گی https://nni-news.com.pk/?p=266311 Tue, 24 Jun 2025 08:00:05 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266311 ممبئی (این این آئی)سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے۔ فلم کی کہانی برطانیہ میں ایک آسیب زدہ حویلی کے گرد گھومتی ہے، جہاں دلجیت، ہانیہ عامر، نیرو، گلشن گروور، جسمین اور […]

The post سردار جی 3 کوبھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27جون کوریلیز ہو گی appeared first on News Network International.

]]>
ممبئی (این این آئی)سردار جی 3 ایک کامیڈی، فینٹسی اور ہارر سے بھرپور فلم ہے، اس میں دلجیت دوسانجھ کو ایک ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھوتوں کا پیچھا کرتا ہے۔ فلم کی کہانی برطانیہ میں ایک آسیب زدہ حویلی کے گرد گھومتی ہے، جہاں دلجیت، ہانیہ عامر، نیرو، گلشن گروور، جسمین اور دیگر فنکار ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا اور دانیل خاور کے ہمراہ ایک مہم پر نکلتے ہیں۔سردار جی 3 کو دنیا بھر میں 27 جون 2025 کو ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اس کی ریلیز نہیں ہوگی۔ھارتی گلوگار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا، ایف ڈبلیو آئی سی ای نے فلم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا، فلم کے ٹریلر کو بھی یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا۔بھارت کے مشہور گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر نے جہاں شائقین کو تفریح کی نوید دی، وہیں فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی موجودگی سے ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔

The post سردار جی 3 کوبھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27جون کوریلیز ہو گی appeared first on News Network International.

]]>
پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم امریکا میں ریلیز https://nni-news.com.pk/?p=266308 Tue, 24 Jun 2025 07:56:12 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266308 نیویارک (این این آئی)پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلمThe Queen of My Dreams امریکا میں ریلیز کردی گئی۔فوزیہ مرزا کی ڈائریکشن پر مبنی فلم ایک پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر ہے۔ فلم کو کینیڈا اور پاکستان میں شوٹ کیا گیا۔پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ مہر جعفری نے فلم میں […]

The post پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم امریکا میں ریلیز appeared first on News Network International.

]]>
نیویارک (این این آئی)پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلمThe Queen of My Dreams امریکا میں ریلیز کردی گئی۔فوزیہ مرزا کی ڈائریکشن پر مبنی فلم ایک پاکستانی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ٹورنٹو میں رہائش پذیر ہے۔ فلم کو کینیڈا اور پاکستان میں شوٹ کیا گیا۔پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ مہر جعفری نے فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فلم کی کاسٹ میں امرت کور، نمرہ بچا، حمزہ حق، گل رعنا، سمیت دیگر شامل ہیں۔

The post پاکستانی اور کینیڈین فنکاروں کی مشترکہ فلم امریکا میں ریلیز appeared first on News Network International.

]]>