پنجاب Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=5 NNI URDU Mon, 30 Jun 2025 09:45:14 +0000 en-US hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.6.2 https://nni-news.com.pk/wp-content/uploads/2024/07/cropped-nni-favicon-32x32.jpg پنجاب Archives - News Network International https://nni-news.com.pk/?cat=5 32 32 نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز https://nni-news.com.pk/?p=266508 Mon, 30 Jun 2025 09:45:14 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266508 لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے […]

The post نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔

پارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے،پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں، پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں پر بنایا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔

The post نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ https://nni-news.com.pk/?p=266269 Sat, 21 Jun 2025 08:03:04 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266269 لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اورمریضوں […]

The post وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ appeared first on News Network International.

]]>
لاہور (این این آئی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، آپریشن تھیٹرز و دیگر وارڈز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ایئر کنڈیشنرز کے فعال نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا اور جلد فعال کرنے کی ہدایت کی اورمریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بجٹ میں صحت کے شعبہ پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔ عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں گے۔

The post وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ appeared first on News Network International.

]]>
پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی’ مریم نواز شریف https://nni-news.com.pk/?p=266267 Sat, 21 Jun 2025 07:55:40 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266267 لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں […]

The post پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی’ مریم نواز شریف appeared first on News Network International.

]]>
لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے، فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔

The post پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی’ مریم نواز شریف appeared first on News Network International.

]]>
بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں’ مریم نواز https://nni-news.com.pk/?p=266097 Thu, 12 Jun 2025 09:29:57 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=266097 لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے […]

The post بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں’ مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں۔بچوں سے جبری مشقت کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لیے ایک المناک حقیقت ہیں جو معاشرے کے باشعور افراد کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب اور لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں نہ کہ اوزار یا اینٹیں۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کم سنی میں تعلیم کے بجائے مشقت اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، اگر ہم اپنے معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ بنا سکے تو آنے والے کل میں ہمارا معاشرہ مفید شہریوں سے محروم رہ جائے گا۔انہوں نے چائلڈ لیبر کو محض ایک سماجی مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سنگین سوال قرار دیا۔وزیر اعلیٰ نے واضح انداز میں کہا کہ چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ”بچے میری ریڈ لائن ہیں”، پنجاب حکومت بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے، پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سٹیشن قائم کر کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبری مشقت سے نجات دلا کر ان بچوں کو تعلیم کی طرف لایا جا رہا ہے تاکہ وہ روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔مریم نواز شریف نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ایسا پنجاب دیکھنا چاہتی ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرے اور قوم کا مستقبل سنوارے۔

The post بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں’ مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز https://nni-news.com.pk/?p=265979 Mon, 02 Jun 2025 09:07:43 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265979 لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی […]

The post عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبار کباد، شکر الحمدُللّٰہ! اللّٰہ نے شاندار فتح عطا فرمائی۔مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پر پورا اتریں گے، ن لیگ کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے، نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، کوشش کروں گی کہ مزید محنت اور زیادہ لگن سے پنجاب کے عوام کی خدمت کروں۔واضح رہے کہ پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78 ہزار 419 ووٹ لے کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن 40 ہزار 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

The post عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ پر روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم https://nni-news.com.pk/?p=265863 Thu, 29 May 2025 07:31:46 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265863 لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔اپنے بیان میں انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا […]

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ پر روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔اپنے بیان میں انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا، چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا، مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں، روٹی کے نرخ تاریخ کی کم ترین سطح پر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹے کے نرخ میں کمی کا فائدہ براہ راست غریب عوام کو پہنچنا چاہیے، آٹے کے نرخ میں کمی کے تناسب سے روٹی کا نیا ریٹ مقرر کیا جائے گا۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ پر روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم appeared first on News Network International.

]]>
مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف https://nni-news.com.pk/?p=265789 Tue, 27 May 2025 10:16:15 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265789 لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں […]

The post مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف appeared first on News Network International.

]]>
لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ، اداروں، طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے، جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ قومی ترقی کا ستون بھی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے، علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔

The post مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے’ مریم نواز شریف appeared first on News Network International.

]]>
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں،مریم نواز https://nni-news.com.pk/?p=265695 Thu, 22 May 2025 12:18:39 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265695 سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن […]

The post جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں،مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔انہوں نے کہاکہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔

The post جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں،مریم نواز appeared first on News Network International.

]]>
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو تقویت ملی، پروفیسر راجہ عامرعباس، https://nni-news.com.pk/?p=265606 Tue, 20 May 2025 12:21:41 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265606 کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت ملی ہے۔پاک فوج کی بہترین جنگی حکمت عملی سے دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ان خیالات کا اظہار اورسیز سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر راجہ عامر عباس و راجہ سفیر اسلم نے […]

The post پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو تقویت ملی، پروفیسر راجہ عامرعباس، appeared first on News Network International.

]]>
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت ملی ہے۔پاک فوج کی بہترین جنگی حکمت عملی سے دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے۔ان خیالات کا اظہار اورسیز سیاسی و سماجی شخصیت پروفیسر راجہ عامر عباس و راجہ سفیر اسلم نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اب دشمن پاکستان کیخلاف کوئی بھی ناپاک جسارت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا۔انہوں نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کی مکمل حمایت اور دعائیں پاک فوج کے شانہ بشانہ تھیں ۔۔ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ہمارے پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے دشمن کے ” رافیل ” جیسے جنگی جہازوں کے چھکے چھڑوا دئیے جوکہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔فتح اور دیگر میزائل دشمن پر قہر بن کر نازل ہوئے۔اللہ پاک نے فتح یاب کیا ہم قوم ۔۔فوج اور حکومت کو کامیابی پر مباکباد دیتے ہیں۔۔

The post پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو تقویت ملی، پروفیسر راجہ عامرعباس، appeared first on News Network International.

]]>
وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا https://nni-news.com.pk/?p=265580 Tue, 20 May 2025 07:03:09 +0000 https://nni-news.com.pk/?p=265580 لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ […]

The post وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا appeared first on News Network International.

]]>
لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی،وزیراعلی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونے والی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیشکش کی ۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دئیے،ان کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے،سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومتِ پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 لاکھ پر مشتمل برٹش،پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔

The post وزیراعلی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا appeared first on News Network International.

]]>