ایران نے ہیرا پھیری کی کوشش کی تو ناقابل توقع سبق سکھائیں گے،ٹرمپ

0
210

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے ہیرا پھیری کی کوشش کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ایران ہمارے ساتھ گڑبڑ کرتا ہے، اگر یہ ہمارے ساتھ کوئی برا سلوک کرتا ہے تو ہم ایران کو ایسا جواب دیں گے جو اس سے قبل ایران کو کسی نے نہیں دیا ہوگا۔صدر نے یہ ریمارکس لیمبو کے ساتھ دو گھنٹے گفتگو کے دوران دیے۔ انہوںنے ہلیری کلنٹن اور جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے اس پروگرام کے دوران پیش گوئی کی تھی کہ اگر وہ 3 نومبر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر تے ہیں تو ایران امریکا کے ساتھ نیا جوہری معاہدہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں جیت جاتا ہوں تو ایک ماہ کے اندر ہمارے ساتھ ایران کا ایک بڑا معاہدہ ہوجائے گا