روس کی کوششوں سےآذربائیجان اورآرمینیاجنگ بندی پر متفق

0
314

ماسکو (این این آئی )روس کی کوششوں سے مسلسل 10 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں آرمینیا اور آذر بائیجان جنگ بندی پر متفق ہوگئے ۔ دونوں ممالک نے حملے روکنے، مقتولین کی لاشوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق آذر بائیجان اور آرمینیا کیدرمیان متنازع علاقے ناگورنو کارا باخ میں 10 اکتوبر ہفتے کو علی الصباح جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔روسی وزارت خارجہ نے اشارہ کیا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ معاہدہ دس اکتوبر کو رات بارہ بجے نافذ العمل ہوگا۔وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ آذربائیجان اور ارمینیا، یورپ میں تنظیم برائے سلامتی اور منسک گروپ کے شریک صدر کی ثالثی کے ساتھ معاہدے کے بنیادی اصولوں کے تعین اور تنازعات کے حل کے لیے دونوں فریق با مقصد اور ٹھوس مذاکرات شروع کریں گے