حیدرآباد(این این آئی) کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر زمین دھنس گئیں، جس سے ریلوے ٹریک کا بڑا حصہ متاثر ہوا ہے۔حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ہے اور مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی جلد از جلد ممکن بنانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں میں ملک بھر میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں، سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے چین کے تعاون سے منصوبہ منظور ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...