کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے غیر ملکی قرضوں پر انحصار دوگنا ہوگیا ہے اور مرکزی بینک کی جانب سے ملکی کمرشل بینکوں سے اب تک5 ارب 80 کرور ڈالرکا قرض لیا گیا ہے جس کے بعد 12 ارب ڈالرکے زرمبادلہ کے ذخائر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان میں زیادہ تر قرض شامل ہے۔مرکزی بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اگست کے اختتام تک اسٹیٹ بینک نے ایک معاہدے کے تحت کمرشل بینکوں سے5 ارب 77 کروڑ ڈالر قرض پر حاصل کیے ہیں۔ صرف6ماہ قبل جب حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر عمل پیرا تھی تو اس وقت اسٹیٹ بینک نے مستقبل کے سودوں کے تحت 2ارب 90 کروڑ ڈالر قرض کمرشل بینکوں سے لیا تھا جس میں1 ارب 60 کروڑ ڈالر طویل مدتی معاہدے کے تحت لیے گئے تھے۔ اس عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے مختصر مدت کے قرضہ جات کا حجم 4 ارب 50 کروڑ تھا جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران 29 فیصد بڑھ چکا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں پر انحصار اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے کہ ملک کے خارجی مالی مسائل وزیر اعظم عمران خان کے دعووں کے برعکس ابھی بھی مشکلات میں ہی ہیں۔ رواں تجارتی خسارے میں نمایاں کمی کے باوجود اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخایر میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ انہی مختصر مدت کے قرضوں کی بدولت ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک اگر یہ قرض نہ لیتا تو زرمبادلہ کے زخایر کو سنگل ڈیجٹ میں آجانا تھا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...