اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قرضوں کی بلا تعطل فراہمی اور اسکیم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اجلاس میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح سٹیرنگ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم عمران خا ن سے کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے ملک بھر کے بنکوں کے صدر اور سربراہان نے ملاقات کی جس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار، گورنر سٹیٹ بنک بھی شریک تھے۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان کی جانب سے کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ سکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نے نوجوانوں کو کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے تین سالوں کیلئے سو ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اس حوالے سے اب تک چار لاکھ ستر ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی بروقت جانچ پڑتال کرکے قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کی خاصیت یہ ہے کہ اس سکیم کے تحت پڑھے لکھے نوجوان براہ راست بنکوں کو درخواستیں دے رہے ہیں اور صریحا ً میرٹ کو مد نظر رکھ کر نہایت شفاف طریقے سے نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لئے قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...