مثبت تنقید کو”ہائبرڈوار”سے نہ ملایا جائے،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

0
333

راولپنڈی/کاکول (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مثبت تنقید کو ”ہائبرڈوار” سے نہ ملایا جائے ،ایسی تنقید جس کا بہت شور اور چرچا لگے شاید اعتماد ، محبت اور حب الوطنی کا نتیجہ ہو لہذا ایسی تنقید پر توجہ دینی چاہیے ، جہاں تعمیر اصلاح کی ضرورت ہو اس کا ضرور جائزہ لیں ، یہ تنقید در اصل اس بات کا ثبوت ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں حالات کا ادراک ہے اور ہم درست سمت جارہے ہیں ، آئین پاکستان اور قومی مفادات تمام معاملات میں ہمارے رہنما ہیں ،ہم آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جار ی رکھیں گے ،سپاہ گری مشکل راستہ ہے جس پر چلنا آسان نہیں، آج ہمارے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور مِل کر پاکستان کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں،وہ دْشمن جو ہماری تباہی کا منصوبہ بنائے بیٹھے تھے، مایوسی سے ہماری کامیابیوں کو دیکھ رہے ہیں،ہم نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے اور امن قائم رکھنے کیلئے لہو سے اسکی حفاظت یقینی بنائیں گے