لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ میں انتہائی حساس ہوں اور مجھ سے دوسروں کا دکھ اور غم دیکھا نہیں جاتا ، دوستی اور رشتے بڑے با معنی ہوتے ہیں لیکن آج کے دور میں لوگ انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے ، موجودہ کاوشوں سے انڈسٹری کو وہ عروج نہیں مل سکتا جس کی ہم سب توقعات لگائے بیٹھے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں اپنی ذات کی حد تک بڑی مضبوط ہوں لیکن دوسروں کیلئے بڑی حساس ہوں ، ہمارے معاشرے کو ایسا ہی ہونا چاہیے تبھی ہم دوسروں کے غم اور تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس طرح کے اقدامات درکار ہیں بد قسمتی سے وہ نہیں ہو رہے ۔اعلانات سے دو قدم آگے بڑھنا ہوگا اور اس کے لئے انڈسٹری کے لوگوں کو بھی اپنا کردار اد اکرنا چاہیے ۔ ریشم نے کہا کہ با مقصد اور ڈسپلن میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کی قائل ہوں اور دوسروں کو بھی اس تلقین کرتی ہوں اور یہی فارمولہ کامیابی کی جانب لے کر جاتا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...