لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت 16 اکتوبر کے جلسے پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے،16 اکتوبر نااہل حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا،عدم اعتماد اور عوامی ریفرنڈم ملک کے ہر شہر میں ہوگا۔ا پنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے جا رہے ہیں ،اگر عوامی ریفرنڈم کو نہ مانا گیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد کی جانب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا 35 سے 80 ،چینی 50 سے 110 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ،ادویات کی قیمت 6 گنا بڑھ چکی ہے ،عام آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل نہیں رہا لیکن ترجمانوں کا ایک ٹولہ ہر گھنٹے کے بعد جھوٹ بولتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جد جہد پاکستان میں صاف شفاف انتخابات کے لئے ہے ،جب استعفے آئیں گے تو یہ انتخابات نہیں کروا سکیں گے ،جب پی ڈی ایم استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو سب اس پر عمل کریں گے ۔ ا
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...