بلاول بھٹو زرداری کا سید جعفر شاہ کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس

0
232

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے سینئر سیاستدان سید جعفر شاہ کے انتقال پر اظہارِ دکھ و افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے مرحوم جسٹس رٹائرڈ سید جعفر شاہ کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لیئے جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔