لاہور( این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گائیکی کے اصل رموز کو سمجھے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی ، ریاضت ایک سنجیدہ مشق ہے اور گائیگی کے فن سے وابستہ حقیقی گلوکار اس سے بخوبی آگاہ ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ کئی سال قبل پیش کئے گئے میرے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی کوئی پارٹ ٹائم جاب نہیں بلکہ اسے پوری توجہ اور لگن سے وقت دینا پڑتا ہے تبھی کامیابی کا حصول ممکن ہوتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان نے گلوکاری کے میدان میں بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں جن کی پوری دنیا میں ایک پہچان ہے ۔ جب بھی بیرون ممالک سفر کیا ہے خود کو پاکستان کی سفیر سمجھا ہے اور اپنے اقدامات سے ملک و قوم کی عزت میں اضافے کی کوشش کی ہے ۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...