آذر بائیجان کی فوج سے لڑائی میں ناگورنوقراباغ کے مزید 45 فوجی ہلاک

0
276

باکو(این این آئی)آذر بائیجان کی فوج کے خلاف لڑائی میں متنازع علاقہ ناگورنو قراباغ کے مزید 45 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ آرمینیائی نسل کے اس علاقے میں 27 ستمبر سے متحارب فوجوں کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 525 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ان کے علاوہ اس لڑائی میں 25 شہری مارے گئے ہیں اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔قراباغ کی علاقائی فوج کو آرمینیا کی مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناگورنوقراباغ کا علاقہ بین الاقوامی قانون کے تحت آذربائیجان کا ملکیتی ہے جبکہ آرمینیا اس کو وہاں آرمینیائی نسل کے باشندوں کی اکثریت کی وجہ سے اپنا علاقہ قرار دیتا ہے