کراچی میں بجلی کی تقسیم ممبئی سے کنٹرول ہورہی ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد

0
232

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کی سماعت میں ایک بار پھر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں،کراچی میں بجلی کی تقسیم ممبئی سے کنٹرول ہو رہی ہے اور یوں لگتا ہے آخر میں اس کمپنی کے تانے بانے ممبئی سے نکلیں گے۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کے الیکٹرک کے ایم ڈی، سی ای او اور چیئرمین نیپرا سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔جسٹس فیصل عرب نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ آپ کراچی میں بجلی کی پیداوار کیوں نہیں بڑھاتے؟ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں کہ 900 میگا واٹ بڑھانیکی درخواست نیپراکو دی ہوئی ہے