اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لال مسجد کی بندش کیخلاف شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ کو دسمبر تک معاملہ قانون کے مطابق حل کرنے کاحکم دیتے ہوئے معاملہ حل کرنے کیلئے وقت دینے کی ڈی سی اسلام آباد کی استدعا منظور کرلی ۔ منگل کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ کیا لال مسجد بند ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ لال مسجد میں تیس سے چالیس طالبات موجود ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاکہ لال مسجد سرکاری مسجد ہے، طالبات نے مسجد میں کمرے بنا کر قبضہ کیا ہوا ہے، لال مسجد کو جانے والا صرف ایک راستہ بند ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ مسئلہ حل کر رہے ہیں وقت دیا جائے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں خواتین کو وہاں سے ہٹائیں تاکہ مسجد کھل جائے۔ عدالت نے کہاکہ وہ آپ کے لوگ ہیں آپ بچیوں کو وہاں سے کہیں اور بھیج دیں
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...