سعودی عرب سے تعلقات بگاڑنے پر ترکی کو سالانہ تین ارب ڈالر کا نقصان

0
237

انقرہ (این این آئی)ترک اخبار نے ترکی اورسعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہے کہ سال 2019 کے دوران ترکی کی معیشت کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے نتیجے میں تین ارب ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اخبار نے ترک ٹھیکیدار یونین کے چیئرمین مدحت یعنی قون کا ایک بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان جاری سرد مہری کے نتیجے میں مشرق وسطی میں ہمارے سرمایہ کاروں کو تین ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے