اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مضبوط لوکل گورنمنٹ کی موجودگی پر یقین رکھتے ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان مضبوط لوکل گورنمنٹ کی موجودگی پر یقین رکھتے ہیں،مطلق العنان بادشاہت سے جمہوریت کی جانب سفر درجہ بدرجہ طے پایا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیئے گئے،آرٹیکل 148کا نفاذ نہ ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ لوکل حکومتوں کی سب سے بڑی مخالفت چیف منسٹرز کی جانب سے آ رہی ہے،اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نظام وضع نہ ہونے کی وجہ سے صوبوں کے پیسے برابر ی کی بنیاد پر مختلف اضلاع پر خرچ نہیں ہوتے،بااختیار بلدیاتی حکومت پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...