اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سفید چھڑی کے تحفظ کا عالمی دن منانے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر نوجوانوں کا جذبہ قابلِ تحسین اور کردار کلیدی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ دن مناکر پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمیدار اور انسانیت دوست قوم ہے۔ انہوںنے کہاکہ سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن پر نوجوانوں کا جذبہ قابلِ تحسین اور کردار کلیدی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 20 لاکھ سے زائد افراد بینائی سے محروم ہیں، جبکہ جزوی طور نابینا افراد کی تعداد 60 لاکھ کے قریب ہے،اس سے انکار نہیں، پاکستان میں بنیائے سے محروم افراد کو ہر سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے حالات میں نابینا افراد کی معاونت کرنا حکومت سمیت پورے معاشرے کی ذمیداری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومتِ سندھ نے خصوصی افراد (معذور) کے روزگار، بحالی و بہبود سے متعلق قانونسازی کی ہے، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ خصوصی افراد کے فلاح و بہبود کی ضمن میں ملکی سطح پر ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان پیپلز پارٹی بینائی سے محروم افراد کے مسائل کے حل کے لیئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی
مقبول خبریں
شوبز کو خیر باد نہیں کہا ،حالات کے پیش نظر عارضی کنارہ کشی اختیار...
لاہور(این این آئی) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حالات کے پیش نظر عارضی طو...
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...