عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد 4 لاکھ معتمرین کی حرم مکی میں آمد

0
243

ریاض (این این آئی )الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کی وبا پر قابو پانے کے بعد تین مراحل میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے مسجد حرام میں حاضری دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ نے کہاکہ عمرہ سیزن کھولے جانے کے بعد مسجد حرام میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں نے مسجد حرام میں نماز ادا کی۔ اس دوران ان نمازیوں میں 4 لاکھ 8 ہزار عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو ہرطرح کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔انتظامیہ کے پاس متعدد معتمرین کی مدد اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد طریقہ کار موجود ہیں۔